Naat Title | Aao Baba Ko Rukhsat Karo |
---|---|
Naat Artist | Syed Raza Abbas Zaidi |
Click Here To Download Aao Baba Ko Rukhsat Karo Lyrics |
دور بابا کی میت سے عباسؑ تھا
وقتِ رُخصت کفن جب ہٹایا گیا
آخری بار چہرا دکھایا گیا
اپنے عباسؑ کا جب خیال آگیا
دیکے آواز شبیرؑ نے یہ کہا
آؤ بابا کو رخصت کرو
آج بازو بھی ہیں اور جنازہ بھی ہے
جب سے بابا نے چومے ہیں بازو تیرے
کربلا یاد آتی ہے بھائی مجھے
ایک زخمی بدن ہوگا جب بےکفن
کون آئیگا بھائی اُٹھانے اُسے
آج سب ہیں چلو تم مرا ساتھ دو
دور بیٹھو نہ اب میرے غازی اُٹھو
جانتا ہوں بہت صبر تم نے کیا
اپنے بابا کہ قاتل کو پانی دیا
زخم گہرا ہے اب بھی شکستہ ہےسر
اُسنے تلوار سے وار ایسا کیا
ضرب کے زخم سے خون پھر نا بہے
دیکھو میت رکھی ہے بہت دیر سے
جیسے اماں نے مجھکو بلایا سنو
تم بھی بابا کو اکبار آواز دو
ماں کیطرح سے بندِ کفن توڑ کر
اپنے سینے سے تمکو لگالینگے وہ
اُنکا احساس ہو تم تو عباسؑ ہو
میرے بابا کے دل کے بہت پاس ہو
بس یہ ارمان ہوتا ہر باپ کا
میرے بیٹے اُٹھائیں جنازہ مرا
کہکے یہ بات شبیرؑ رونے لگے
اور پھر ہاتھ سینے پہ رکھ کر کہا
ایسا نا ہو کبھی باپ اُٹھائے کوئی
اپنے کاندھے پہ میت جواں لال کی
یاد ہے تمکو بابا نے جاتے ہوئے
ہاتھ رکھا تمہارا مرے ہاتھ پہ
تمکو شب کی نمازوں میں مانگا گیا
اے مرے بھائی کربوبلا کیلئے
کیا یہ صدمہ ہے کم ہیں یتیم آج ہم
ہائے آغازِ کربوبلا ہے یہ غم
تھام کر اپنی ٹوٹی ہوئی پسلیاں
دیکھوبابا کےپہلو میں بیٹھی ہیں ماں
ہائے غربت وہی ہاتھ پہلو پہ ہے
تازیانوں کہ جس پہ ہیں اب بھی نشاں
دیکھو اے باوفا ساتھ ہیں مصطفٰی
چل کے بابا کو اب بول دو الوداع
دیکھو بابا کی میت سے لپٹی ہے وہ
تم ہی زینبؑ کے جینے کی اُمید ہو
بھائی شبرؑ نے رُخ سے ہٹایا تھا جو
اپنے ہاتھوں سے تم وہ کفن باندھ دو
عکسِ خیبر شکن مر نہ جائے بہن
تمکو دیکھے گی تو چھوڑدے گی کفن
بات بہنوں کی آئی تو غازیؑ اُٹھے
اپنے بابا کی میت کی جانب چلے
آکے بابا قدموں کا بوسہ لیا
اے رضا حال ذیشان کیسے لکھے
جب جنازہ اُٹھا گھر میں کہرام تھا
روکے عباسؑ نے بھائیوں سے کہا
Aao Baba Ko Rukhsat Karo Lyrics
Aao Baba Ko Rukhsat Karo is one of the best Naat by Syed Raza Abbas Zaidi.
You can listen this Naat online or download in MP3 from this site.
You can also read or download the lyrics of Aao Baba Ko Rukhsat Karo
Read or download lyrics of Aao Baba Ko Rukhsat Karo in roman urdu, urdu and english.
Disclaimer
This Audio is strictly meant for Promotional purposes. We do not wish to make any commercial use of this audio and intended to showcase the creativity of the artist involved. The Original Copyright(s) is (are) solely owned by the companies/Original Artist(s)/Record-Label(s). All the contents are strictly done for promotional purposes.
As per the 3rd section of fair use guidelines, borrowing small bits of material from an original work is more likely to be considered fair use. Copyright disclaimer under section 107 of the copyright Act 1976, allowance is made for fair use.