Presenting you the Baba Janum MP3 Download in the beautiful voice of Syed Zain Ali Zaidi. Play online or download Baba Janum Noha in MP3 (Audio) for free. On this page you will also get Baba Janum Noha Lyrics In Urdu And Hindi.

Syed Zain Ali Zaidi's Baba Janum is one of the best audio Noha, which you can download at 320kbps by clicking the download button.

Download Now

Baba Janum Noha Lyrics

Baba Janum Noha MP3 Download

بابا جانم بابا

جب یہ آواز سنی

ضربت علیؑ کو لگی

ہائے کوفے کے یتیموں میں یہی شور اُٹھا

اللہ کیسا یہ ماہِ کرم ہے

آنکھیں اُداس ہیں چہرے پہ غم ہے

ابنِ ملجم نے ایسے وار کیا

حسنینؑ بولے یہ کیسا ستم ہے

بابا جانم بابا جانم

سر جب شکستہ ہوا

مسجد میں خون بہا

زانوں پہ بابا کا سر رکھ کے یہ شبرؑ نے کہا

دو بھائی سوچ رہے تھے رو روکے

بہنوں کو جاکے بتائینگے کیسے

زخمی حالت میں مسجد سے علیؑ کو

حسنینؑ لائے گھر یہ کہتے ہوئے

بابا جانم بابا جانم

گھر میں رکھا جو قدم

بڑھ گئے رنج و الم

بیٹیاں کہنے لگیں دیکھ کے بابا کا چہرا

کلثومؑ لپٹی ہیں قدموں سے ہائے

غم میں رقیہؑ بھی آنسو بہائے

یہ کہکے بابا کی زخمی جبیں کو

کانپتے ہاتھوں سے زینبؑ چھپائے

بابا جانم بابا جانم

روتی رہی وہ حزیں

خون رکتا ہی نہیں

بیٹیاں کیسے جئینگی بابا سے ہوکے جدا

جب سے سنا ہے کے زخمی ہیں علیؑ

دودھ پیالے اُٹھائے ہیں سبھی

در کھٹ کھٹاتے ہیں اس آس پہ وہ

اک بار بابا سے ملوادے کوئی

بابا جانم بابا جانم

کوئی نہیں ہمارا

ہیں بس وہی سہارا

پھر سے یتیم نہ ہوں بس یہی کرتے ہیں دعا

غم یہ اکیسویں کا روز لایا

نہ رہا باپ کا اب سر پہ سایہ

لپٹ کر بیٹیوں نے بین کئے

ہائے جب بابا کا جنازہ آیا

بابا جانم بابا جانم

غربت کی ہے یہ گھڑی

رخصت ہوتے ہیں علیؑ

رخ سے کفن جو ہٹایا تو یہی شور آٹھا

شہزادیوں کا ہے احساس بہت

میت سے دور ہے عباسؑ بہت

آنسو عباسؑ کے دیتے ہیں صدا

بابا تم سے تھی مجھے آس بہت

بابا جانم بابا جانم

کس سے میں حال کہوں

کیسے یتیمی سہوں

ہائے تمہارے سوا کون تھا دنیا میں میرا

زین و ذیشان اب وہ پل بھی آیا

شبرؑ نے بابا کا چہرا چھپایا

کہرام برپا تھا زہراؑ کے گھر میں

زینبؑ کومیت سےجسدم چھڑایا

بابا جانم بابا جانم

گھر سے اُٹھا جنازہ

کاندھا بیٹوں نے دیا

رو روکے زینبؑ و کلثومؑ یہ دیتی تھیں صدا

About Syed Zain Ali Zaidi

Listen online or dowload Huge collection of beautiful Naats, Qawwalies, Nohay, Manqabat and Nohay in the superb vocals of Syed Zain Ali Zaidi