Presenting you the Shan E Karbala MP3 Download in the beautiful voice of Nabeel Rizvi. Play online or download Shan E Karbala Noha in MP3 (Audio) for free. On this page you will also get Shan E Karbala Noha Lyrics In Urdu And Hindi.

Nabeel Rizvi's Shan E Karbala is one of the best audio Noha, which you can download at 320kbps by clicking the download button.

Download Now

Shan E Karbala Noha Lyrics

Shan E Karbala Noha MP3 Download

ہے یہ تیری شان کربلا

تیرا پرستار ہے خدا

قبلۂ من کربلا

جنتِ ماں کربلا

تیرے بنا کچھ نہیں

تیرے عزادار کربلا

اس کا جہاں اور ہے

اس کی فضا اور ہے

جنتِ اپنی جگہ

کربوبلا اور ہے

میری دعا کربلا

دل کی صدا کربلا

حرفِ دعا کربلا

میری صدا کربلا

--------------------

لے کے جو آیا وطن

کربوبلا کا کفن

آیا مجھے دیکھ کے

خضر کے لب پر سخن

عمر جو میری بڑھی

صدقہِ شبیر تھی

مجھ کو بھی یہ زندگی

کربوبلا سے ملی

--------------------

شہرِ نجف سے چلے

کربوبلا کے لیے

آنکھ میں اشکِ عزا

لب پہ ترے مرثیے

رکھیں گے جس وقت ہم

کربوبلا میں قدم

چشم یہ کر کر کے نم

دیکھیں گے شہ کا حرم

--------------------

ڈھونڈنے اللہ کو

اور نہ در در پھرو

آو مرے ساتھ تم

روضہِ شہ پر چلو

اس میں تعجب ہے کیا

مسکنِ شاہِ ہدا

دیکھنے جو بھی گیا

مل گیا اس کو خدا

--------------------

دورئ مہدی کا غم

دل نے کیا جب رقم

نیتِ دیدار میں

میں نے اٹھایا قدم

اشک بہاتے ہوئے

کربوبلا میں دکھے

بارویں آقا مرے

ماتمی حلقوں میں تھے

--------------------

غم سے ہوں ناشاد میں

ہوگیا برباد میں

آن کے کربوبلا

کرتا ہوں فریاد میں

اپنا بنائیں مجھے

سینے لگائیں مجھے

مولا بچائیں مجھے

غم سے چھڑائیں مجھے

--------------------

عیسیٰ و موسی نبی

سب کی زیارت ہوئی

کربوبلا میں دکھے

خضر بھی الیاس بھی

تا بہ رسولِ خدا

جتنے بھی ہیں انبیا

آن کے کربوبلا

دید سبھی کا ہوا

---------------------

روضہِ شہ کا نگر

جاں سے ہے نزدیک تر

دور میں اک پل ہوا

کربوبلا سے اگر

ہائے کدھر جاؤں گا

ٹھوکریں بس کھاؤں گا

پھر نہ سکوں پاؤں گا

جیتے جی مر جاؤں گا

--------------------

کاش نبیل اور علی

یونہی کٹے زندگی

کرتے رہیں عمر بھر

نوکری شبیر کی

دل کی یہی ہے صدا

اذن اگر ہو عطا

جائیں گے ہم کربلا

نوحہ پڑھیں گے سدا

---------------------------------------------

عرشِ اعظم سے افضل ہے یہ سر زمیں

سامنے اس کے کیا ہے یہ خلدِ بریں

یہ ہے سب سے حسیں

اس سے بہتر کہیں

دو جہاں میں نہیں

مرقدِ شاہِ دیں

پر جھکی جو جبیں

بولے اہلِ یقیں

ہوگئے ہم یہیں

کبریا سے قریں

کبریا کی قسم

اس سے دوری کا غم

دل پہ ہے اک ستم

دیکھے بن وہ حرم

چشمہء اشکِ نم

کیسے جائے گا تھم

شاہِ عرب و عجم

کردے اب تو کرم

لے کے تیرا علم

کربلا آئیں ہم

اب تو صبح و مسا

دل کی ہے یہ صدا

کربلا کربلا

کربلا کربلا ۔۔۔۔

More Naats By Nabeel Rizvi

Show All

About Nabeel Rizvi

Listen online or dowload Huge collection of beautiful Naats, Qawwalies, Nohay, Manqabat and Nohay in the superb vocals of Nabeel Rizvi