Presenting you the Kafan Ab Chor Do Zainab MP3 Download in the beautiful voice of Joan Rizvi. Play online or download Kafan Ab Chor Do Zainab Noha in MP3 (Audio) for free. On this page you will also get Kafan Ab Chor Do Zainab Noha Lyrics In Urdu And Hindi.

Joan Rizvi's Kafan Ab Chor Do Zainab is one of the best audio Noha, which you can download at 320kbps by clicking the download button.

Download Now

Kafan Ab Chor Do Zainab Noha Lyrics

Kafan Ab Chor Do Zainab Noha MP3 Download

زہراؑ کے گھر میں ہائے قیامت کا وہ سماں

میت علیؑ کی رکھی تھی لپٹی تھی بیٹیاں

زینبؑ کفن کو تھام کے لیتی تھیں ہچکیاں

زینبؑ کے پاس آکے حسنؑ نے یہ کی فغاں

——————————-

جنازے کو اُٹھانا ہے کفن اب چھوڑدو زینبؑ

اُٹھو زینبؑ کرو ہمت

کرو بابا کو اب رخصت

قیامت کا یہ صدمہ ہے کفن اب چھوڑدو زینبؑ

————————————————

پدر کی جان میں ہی بیٹیوں کی جان ہوتی ہے

جدائی باپ کی سہنا کہاں آسان ہوتی ہے

اے میری غمزدہ خواہر

مجھے معلوم ہے تم پر

بہت مشکل یہ لمحہ ہے کفن اب چھوڑدو زینبؑ

————————-

جنازہ لیکے بابا کا ہمیں جانے دو اب گھر سے

کہیں رو روکے اس غم میں ردا گر جائے نا سر سے

سمبھالو اے بہن خود کو

تمہارے حال پر دیکھو

میرا عباس روتا ہے کفن اب چھوڑدو زینبؑ

————————————

ہمہیں اب زندگی بھر اس یتیمی کا ہے غم سہنا

بہت مشکل سے بابا کا رُکا ہے خون اے بہنا

عجب عالم ہےغربت کا

بنِ ملجم کی ضربت کا

ابھی تک زخم تازہ ہے کفن اب چھوڑدو زینبؑ

————————————

خدیجہؑ اور رقیہؑ فاطمہؑ کلثومؑ کو دیکھو

بڑی ہو تم کرو ہمت سمبھالو چھوٹی بہنوں کو

عمامے سے کوئی لپٹے

کوئی لپٹے مصلے سے

ہمارا ساتھ دینا ہے کفن اب چھوڑدو زینبؑ

——————————-

وہ دیکھو در پہ جو بیٹھے ہیں اُنکو کون پالے گا

بتاؤ کون کوفے کے یتیموں کو سمبھالے گا

یہ بابا کی وصیت تھی

خبر لینا یتیموں کی

اُنہیں بھی چپ کرانا ہے کفن اب چھوڑدو زینبؑ

———————————-

جنازے کے برابر میں کھڑی ہیں فاطمہ زہراؑ

کفن ہٹ جائے نا سر سے دکھے نا زخم ضربت کا

مدینے میں سہا جو جو

ابھی بھولی کہاں ہیں وہ

وہی پہلو شکستہ ہے کفن اب چھوڑدو زینبؑ

————————

یہ پھر شبیرؑ سے شبرؑ نے رو روکر کہا بھائی

تمہی زینبؑ کو دو اپنے کفن کا واسطہ بھائی

دکھا کر ماں کا وہ کرتا

بتادو روزہ عاشورہ

کفن مجھکو پنہانا ہے کفن اب چھوڑدو زینبؑ

———————————-

عجب کہرام تھا گھر میں یہ جب بولا ہے زینبؑ نے

ابھی بابا کو جی بھر کے کہاں دیکھا ہے زینبؑ نے

حسنؑ کہنے لگے روکے

کہا جتنی دفعہ تم نے

کفن میں نے ہٹایا ہے کفن اب چھوڑدو زینبؑ

——————————-

اُٹھائی جس گھڑی میت جواں بیٹوں نے کاندھوں پر

بیاں ہو جون اور ذیشان کیسے غم کا وہ منظر

یہ دل غم سے نہ پھٹ جائے

یہی کہتے ہوئے ہائے

جنازہ گھر سے نکلا ہے کفن اب چھوڑدو زینبؑ

About Joan Rizvi

Listen online or dowload Huge collection of beautiful Naats, Qawwalies, Nohay, Manqabat and Nohay in the superb vocals of Joan Rizvi