Presenting you the Takhleeq E Adam MP3 Download in the beautiful voice of Hammad Hameed. Play online or download Takhleeq E Adam Qaseeda Hammad Hameed in MP3 (Audio) for free. On this page you will also get Takhleeq E Adam Qaseeda Hammad Hameed Lyrics In Urdu And Hindi.

Hammad Hameed's Takhleeq E Adam is one of the best audio Qaseeda Hammad Hameed, which you can download at 320kbps by clicking the download button.

Download Now

Takhleeq E Adam Qaseeda Hammad Hameed Lyrics

Takhleeq E Adam Qaseeda  Hammad Hameed MP3 Download

آج اس گفتگو کی شروعات ہے

جس کوسن کر کہیں سب کہ کیا بات ہے

اس میں ہے خوب توحید کا ہی بیاں

رب کی قدرت ہے ، قوت ہے اس میں عیاں

کررہا ہوں میں تخلیقِ آدم بیاں

جس کے شاہد ہیں سورج ، زمین آسماں

ہیں ملائک جو کرتے ہیں رب کی ثنا

وقف ہیں بس اسی میں وہ صبح و مسا

خوب معصوم تھے ، پاک تھے، نور تھے

اپنے اپنے فریضے پہ مامور تھے

تب خدا نے بنا ڈالا انسان کو

اپنے نائب بھی فرمایا انسان کو

حکمِ ربی ہوا میری طاعت کرو

نفس ہے ساتھ لیکن عبادت کرو

اک فرشتے سے پھر یہ خدا نے کہا

یہ فرشتہ ہے سب جان لیں موت کا

جا کے دنیا سے مٹھی میں مٹی بھرو

اور پھر اس کو پانی میں تم گوندھ دو

ہاں یہ مٹی تھی انواع و اقسام کی

سارے رنگوں ، رویوں کی، ہر کام کی

تھوڑی سختی ، کہیں نرمی شامل ہوئی

تب یہ انسان بننے کی حامل ہوئی

پانیوں میں اسے خوب گوندھا گیا

اور آنے لگی بو ، جو گارا بنا

چپچپاہٹ تھی مٹی میں ، قرآں میں ہے

اک لچک سی لچک یوں ہی انسان میں ہے

یہ سیہ مٹی پھر خشک ہونے لگی

خشک ہونے پہ پھر کھنکھنانے لگی

کوزہ گر نے یہ کوزہ بنایا کمال

اس میں شامل کیے سب جمال و جلال

ایسے پتلا بنا ایک انسان کا

یعنی معنی بنا چشمِ حیران کا

روح ڈالی گئی ، بن گئی ایک ہست

جس کو ازبر تھا وہ اپنا عہدِ الست

یعنی کرنی ہے بس رب کی ہی پیروی

اس میں ہی خیر ہے دنیا کی ، عقبیٰ کی

جوں ہی نتھنوں تلک روح داخل ہوئی

بس اسی لمحے چھینکے وہ اور حمد کی

سب فرشتوں کو اللہ کا حکم تھا

بابا آدم کو یوں سب نے سجدہ کیا

یوں فرشتوں سے برتر بنایا گیا

اور جنت کو ہی گھر بنایا گیا

رب معلم تھا ، انسان شاگرد تھا

کیا سے کیا ہوگیا اس کا یوں مرتبہ

بعد میں حوا پسلی سے پیدا ہوئیں

اور پھر بابا آدم کی زوجہ بنیں

پھر چلی ان سے ہی نسل انسان کی

اور پلی اور بڑھی نسل انسان کی

کاش ہم رب کے نائب بنیں ٹھیک سے

اور بچیں رب کے بارے میں تشکیک سے

About Hammad Hameed

Listen online or dowload Huge collection of beautiful Naats, Qawwalies, Nohay, Manqabat and Nohay in the superb vocals of Hammad Hameed