Noha Title Ya Ali Mola Mera
Noha Artist Sibtain Haider
Click Here To Download Ya Ali Mola Mera Lyrics

Ya Ali Mola Mera Lyrics

مولا میرا ، یاعلیؑ مولا میرا
جانِ من شاہِ زٙمن نورِ ازل شیرِ خدا

یہ ہے اللہ کی ہر ایک جٙھلک سے واقف
یہ زمیں سے بھی زیادہ ہے فٙلک سے واقف
سب کے ایمان سے شجروں سے نمک سے واقف
چاند کی روشنی تاروں کی چمک سے واقف
یہ جو چاہے تو زمیں عرش سے اوپر رکھدے
خاک بوسہ لے قدم اپنے جہاں پر رکھدے
اسکی ہر بات الگ شان بھی سب سے ہے جدا
مولا میرا ، یاعلیؑ مولا میرا

میرے مولاؑ کا زمانے میں جو دیوانہ ہے
عشقِ حیدرؑ میں ولایت کا وہ پروانہ ہے
تو نے حیدرؑ کو بِلافٙصل اگر مانا ہے
میرا دعویٰ ہے کہ جنت میں تجھے جانا ہے
جسطرح کی ہے محمدؐ سے محبت واجب
ہے اُسی طرح سے حیدرؑ کی ولایت واجب
خلق میں بعدِ خدا بعدِ نبیؐ سب سے بڑا
مولا میرا ، یاعلیؑ مولا میرا

تیرے رتبے تیرے اوصاف بلند و بالا
تو حقیقت میں کمالات میں سب سے اعلیٰ
اُسکا بیٹا ہے تو وہ جسنے محمدؐ پالا
دونوں عالم کو توہی تو ہے بنانے والا
ہاں یداللہ کا بس تجھ پہ لقب جچتا ہے
کب تیری تیغ کے حملے سے کوئی بچتا ہے
جب سے جانا ہے تجھے بس ہے یہی ورد مرا
مولا میرا ، یاعلیؑ مولا میرا

ہائے اُنیسوی رمضان وہ غُربت کی گھڑی
پیار بچوں کو کیا گھر سے چلے مولا علیؑ
رکھا مسجد میں قدم ہائے زمیں رونے لگی
جب ہوا فجر کا آغاز قیامت گزری
دوسرے سجدے میں تلوار چلی مولاؑ پر
ابنِ ملجم نے کیا وار شٙکِستہ ہوا سر
اور سجدے میں صدا
دیتے رہے شیرِ خدا

فُزتُ بِی رٙبِ الْکٙعبہٰ

مولا میرا ، یاعلیؑ مولا میرا

ہاں علیؑ کہنے لگے سامنے آؤ اے حسنؑ
سر اُٹھاتا ہوں نہیں اُٹھتا اُٹھاؤ اے حسنؑ
جب اُٹھایا تو علیؑ نے کہا جاؤ اے حسنؑ
دیکھو باقی ہے ابھی فجر پڑھاؤ اے حسنؑ
میری حالت کے سبب کیسے ادھوری ہو نماز
میرےبیٹےکی امامت میں ہی پوری ہو نماز
جب ادا فجر ہوئی کرتا رہا شکر ادا
مولا میرا ، یاعلی مولا میرا

روکے بیٹوں سے کہا بیٹیاں یاد آتی ہیں
میں جو گھر دیر سے پہنچوں تو وہ گھبراتی ہیں
وہ ردا اوڑھ کے دروازے پہ آجاتی ہیں
جب تلک دیکھ نہ لیں چین کہاں پاتی ہیں
پھر علیؑ کہنے لگے ہائے چلو گھر کی طرف
گھرسے زینبؑ نہ نکل آئے چلو گھر کی طرف
آج ہونے کو ہے کوفے میں قیامت برپا
مولا میرا ، یاعلی مولا میرا

گھر علیؑ پہنچے تو کہرام اُٹھا واویلا
بیٹیاں روئیں جو سر باپ کا زخمی دیکھا
دن گزرتے گئے اکیسویں کا دن نکلا
ہائے ذیشان یہ دن سب پہ قیامت لایا
ہائے کوفے کہ یتیموں کا سہارا نہ رہا
شور اُٹھتا تھا کہ عباسؑ کا بابا نہ رہا
آکے جبرئیل نے کوفے میں سنایا نوحہ

ہائے علیؑ مارے ، گئے ہائے علیؑ مارے گئے
ہائے علیؑ مارے ، گئے ہائے علیؑ مارے گئے


Ya Ali Mola Mera Lyrics

Ya Ali Mola Mera is one of the best Noha by Sibtain Haider.

You can listen this Noha online or download in MP3 from this site.

You can also read or download the lyrics of Ya Ali Mola Mera

Read or download lyrics of Ya Ali Mola Mera in roman urdu, urdu and english.

Popular Tags

  • Ya Ali Mola Mera Lyrics
  • Lyrics of Ya Ali Mola Mera
  • Ya Ali Mola Mera Lyrics Download
  • Download Lyrics of Ya Ali Mola Mera
  • Ya Ali Mola Mera Lyrics By Sibtain Haider

About Sibtain Haider

Sibtain Haider MP3 Naats

Listen online or download the huge collection of Latest MP3 Naats in the superb vocals of Sibtain Haider