Surah As Sajdah Urdu Translation

Listen Surah As Sajdah With Urdu Translation In MP3

SURAH LUQMANSURAH AL AHZAB

VIEW IN ARABICENGLISH TRANSLATIONTAFSEERVIEW IN PDF

SURAH AS SAJDAH URDU TRANSLATION

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

﴿۱﴾ الٓمٓ﴿۲﴾ اس میں کچھ شک نہیں کہ اس کتاب کا نازل کیا جانا تمام جہان کے پروردگار کی طرف سے ہے﴿۳﴾ کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس کو از خود بنا لیا ہے (نہیں) بلکہ وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے تاکہ تم ان لوگوں کو ہدایت کرو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا تاکہ یہ رستے پر چلیں﴿۴﴾ خدا ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو چیزیں ان دونوں میں ہیں سب کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ اس کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ سفارش کرنے والا۔ کیا تم نصیحت نہیں پکڑتے؟﴿۵﴾ وہی آسمان سے زمین تک (کے) ہر کام کا انتظام کرتا ہے۔ پھر وہ ایک روز جس کی مقدار تمہارے شمار کے مطابق ہزار برس ہوگی۔ اس کی طرف صعود (اور رجوع) کرے گا﴿۶﴾ یہی تو پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا (اور) غالب اور رحم والا (خدا) ہے﴿۷﴾ جس نے ہر چیز کو بہت اچھی طرح بنایا (یعنی) اس کو پیدا کیا۔ اور انسان کی پیدائش کو مٹی سے شروع کیا﴿۸﴾ پھر اس کی نسل خلاصے سے (یعنی) حقیر پانی سے پیدا کی﴿۹﴾ پھر اُس کو درست کیا پھر اس میں اپنی( طرف سے) روح پھونکی اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے مگر تم بہت کم شکر کرتے ہو﴿۱۰﴾ اور کہنے لگے کہ جب ہم زمین میں ملیامیٹ ہوجائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہوں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے پروردگار کے سامنے جانے ہی کے قائل نہیں﴿۱۱﴾ کہہ دو کہ موت کا فرشتہ جو تم پر مقرر کیا گیا ہے تمہاری روحیں قبض کر لیتا ہے پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے﴿۱۲﴾ اور تم (تعجب کرو) جب دیکھو کہ گنہگار اپنے پروردگار کے سامنے سرجھکائے ہوں گے (اور کہیں گے کہ) اے ہمارے پروردگار ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا تو ہم کو (دنیا میں) واپس بھیج دے کہ نیک عمل کریں بیشک ہم یقین کرنے والے ہیں﴿۱۳﴾ اور اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو ہدایت دے دیتے۔ لیکن میری طرف سے یہ بات قرار پاچکی ہے کہ میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سب سے بھردوں گا﴿۱۴﴾ سو (اب آگ کے) مزے چکھو اس لئے کہ تم نے اُس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا (آج) ہم بھی تمہیں بھلا دیں گے اور جو کام تم کرتے تھے اُن کی سزا میں ہمیشہ کے عذاب کے مزے چکھتے رہو﴿۱۵﴾ ہماری آیتوں پر تو وہی لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب اُن کو اُن سے نصیحت کی جاتی ہے تو سجدے میں گرپڑتے اور اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور غرور نہیں کرتے﴿۱۶﴾ اُن کے پہلو بچھونوں سے الگ رہتے ہیں (اور) وہ اپنے پروردگار کو خوف اور اُمید سے پکارتے اور جو (مال) ہم نے اُن کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں﴿۱۷﴾ کوئی متنفس نہیں جانتا کہ اُن کے لئے کیسی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے۔ یہ ان اعمال کا صلہ ہے جو وہ کرتے تھے﴿۱۸﴾ بھلا جو مومن ہو وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو نافرمان ہو؟ دونوں برابر نہیں ہو سکتے﴿۱۹﴾ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کے (رہنے کے) لئے باغ ہیں یہ مہمانی اُن کاموں کی جزا ہے جو وہ کرتے تھے﴿۲۰﴾ اور جنہوں نے نافرمانی کی اُن کے رہنے کے لئے دوزخ ہے جب چاہیں گے کہ اس میں سے نکل جائیں تو اس میں لوٹا دیئے جائیں گے۔ اور اُن سے کہا جائے گا کہ جس دوزخ کے عذاب کو تم جھوٹ سمجھتے تھے اس کے مزے چکھو﴿۲۱﴾ اور ہم اُن کو (قیامت کے) بڑے عذاب کے سوا عذاب دنیا کا بھی مزہ چکھائیں گے۔ شاید (ہماری طرف) لوٹ آئیں﴿۲۲﴾ اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون جس کو اس کے پروردگار کی آیتوں سے نصیحت کی جائے تو وہ اُن سے منہ پھیر لے۔ ہم گنہگاروں سے ضرور بدلہ لینے والے ہیں﴿۲۳﴾ اور ہم نے موسٰی کو کتاب دی تو تم اُن کے ملنے سے شک میں نہ ہونا اور ہم نے اس (کتاب) کو (یا موسٰی کو) بنی اسرائیل کے لئے( ذریعہ) ہدایت بنایا﴿۲۴﴾ اور ان میں سے ہم نے پیشوا بنائے تھے جو ہمارے حکم سے ہدایت کیا کرتے تھے۔ جب وہ صبر کرتے تھے اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے﴿۲۵﴾ بلاشبہ تمہارا پروردگار ان میں جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے تھے۔ قیامت کے روز فیصلہ کر دے گا﴿۲۶﴾ کیا اُن کو اس (امر )سے ہدایت نہ ہوئی کہ ہم نے اُن سے پہلے بہت سی اُمتوں کو جن کے مقامات سکونت میں یہ چلتے پھرتے ہیں ہلاک کر دیا۔ بیشک اس میں نشانیاں ہیں۔ تو یہ سنتے کیوں نہیں﴿۲۷﴾ کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم بنجر زمین کی طرف پانی رواں کرتے ہیں پھر اس سے کھیتی پیدا کرتے ہیں جس میں سے ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اور وہ خود بھی (کھاتے ہیں) تو یہ دیکھتے کیوں نہیں۔﴿۲۸﴾ اور کہتے ہیں اگر تم سچے ہو تو یہ فیصلہ کب ہوگا؟﴿۲۹﴾ کہہ دو کہ فیصلے کے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کچھ بھی فائدہ نہ دے گا اور نہ اُن کو مہلت دی جائے گی﴿۳۰﴾ تو اُن سے منہ پھیر لو اور انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں

PARA / CHAPTER 21
SURAH NAME As-Sajdah
CLASSIFICATION Meccan – Makki Surah
SURAH NO 32
DOWNLOAD Surah As Sajdah MP3 Download
DOWNLOAD Surah As Sajdah Urdu Translation MP3 Download
DOWNLOAD Surah As Sajdah English Translation MP3 Download

About Surah As Sajdah

The sura as-Sajdah is a Meccan surah. It composes 30 verses. Its classification order in the Holy Quran is the number 32. In the order of revelation, it ranks 75. There is a verse of prostration in this surah on verse 15. Listen to it or download this Surah Recitation in mp3 format free from our site. Read surah with Urdu Translation, Tafseer, or Tarjuma in Urdu, English, and Arabic text and audio Mp3. It is the 32 Surah in the Quran with 30 verses, you can read full Surah Sajdah with Urdu Translation or tarjuma online. The surah’s position in the Quran is in Juz 21 and is called Makki sura.

Name:السجدة, As-Sajda

Name taken from Verse 15 where there is a mention of word “Sajda”.

١٥ إِنَّمَا يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا الَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِهَا خَرُّوا سُجَّدًا وَسَبَّحُوا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ ۩
15 Only those belief in Our verses who, when they are reminded by them, fall down in prostration and exalt [Allah] with praise of their Lord, and they are not arrogant.

But It does not mean that this name is the actual topic discussed in the whole Surah. It is just a reference and mark/symbol to distinguish this Surah from others as is with most other Surahs of the Quran. While there are diversified topics discussed in these Surahs.

Surah Details

ENGLISH NAME: Prostration.
CHAPTER NUMBER: 32
SURAH SAJDAH TOTAL VERSES: 30
SURAH TOTAL WORDS: 372
TOTAL UNIQUE WORDS WITHOUT REPETITION: 280
TOTAL LETTERS: 1,563
REVELATION PERIOD:
Meccan, Approx. 613 – 617 AD

Main Characters

God, Prophet Muhammad, Man, Angel Of Death, Jinn, People Of Hell, Moses, Previous Nations Of Promised Land.

Sura Main Topics

Quran Not Invented By Muhammad, Creation, 1Day Of God Is Like 1000 Years, Creation Of Man, Doubts On Resurrection, Previous Nations Of Promised, Questions about the Last Day.

Surah Key Verses

٥ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ

5 He arranges [each] matter from the heaven to the earth; then it will ascend to Him in a Day, the extent of which is a thousand years of those which you count.

٨ ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهُ مِنْ سُلَالَةٍ مِنْ مَاءٍ مَهِينٍ

8 Then He made his posterity out of the extract of a liquid disdained.

٩ ثُمَّ سَوَّاهُ وَنَفَخَ فِيهِ مِنْ رُوحِهِ ۖ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۚ قَلِيلًا مَا تَشْكُرُونَ

9 Then He proportioned him and breathed into him from His [created] soul and made for you hearing and vision and hearts; little are you grateful.

١٣ وَلَوْ شِئْنَا لَآتَيْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدَاهَا وَلَٰكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّي لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ

13 And if We had willed, We could have given every soul its guidance, but the word from Me will come into effect [that] “I will surely fill Hell with jinn and people all together.

١٧ فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

17 And no soul knows what has been hidden for them of comfort for eyes as reward for what they used to do.

٢١ وَلَنُذِيقَنَّهُمْ مِنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَىٰ دُونَ الْعَذَابِ الْأَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

21 And we will surely let them taste the nearer punishment short of the greater punishment that perhaps they will repent.

Summary Of Surah

1-3(Quran Not Invented By Muhammad, But Sent By God To Whom No Warner Has Come Before), 4(Creation Of Heavens And Earth In 6 Days), 5(1Day Of God Is Like 1000 Years Of Us), 7-9(Creation Of Man Started From Clay, Then By A Liquid Disdained), 10-11(Doubts On Resurrection, Angel Of Death Who Has Been Entrusted With You Will Take Your Soul), 13(Word Of God “I Will Surely Fill Hell With Jinn And People Altogether.), 16(A Special Reward For Those Who Forsake Their Beds For Prayer), 17 (No Soul Knows What Has Been Hidden For Them Of Comfort For Eyes), 20-21(People Of Hell Whenever Want To Get Out Of It, Will Be Returned To Hell, Punishment In This World Also, Or A Smaller Punishment Before A Bigger), 23-26(Moses, Previous Nations Of Promised Land, We Made From Among Them Leaders), 28-30(They Ask When Is Hour The Last Day, Then Wait, They Are Also Waiting)

Explanation And Back Ground

This Surah has 30 verses divided into 3 Rukus/Sections. This Surah was revealed in Mecca during the early days of Prophethood. Like other Surahs revealed in Mecca, we find the emphasis on monotheism or the Oneness of God. The name comes from verse 15, in which there is mention of Sajdah “Prostration. This is one of 15 places in the Quran, where the believers and reciters of the Quran should bow down during recitation.

The central theme is to address three objections of disbelievers on issues which they used to quote openly and in their private regarding Muhammad’s preaching that he says about resurrection and heaven and hell than he says that God is the only Deity and lastly that he says that which I recite is not my own but God’s Word. This Surah invites people to think about themselves and their surroundings. Everything pointing that there is a Powerful and Wise Creator for this whole Universe around and also considers that everything he created has a beginning and end.

The Messenger of Allah PBUH said: One who recites “ الٓمٓ • تَنزِيلُ Surah Sajdah” at night and Yasin, Surah Qamar and Mulk, there would be for his light and protection from Devil, and his position will rise till the Day of Judgment.

The Messenger of Allah PBUH said: One who recites Surah Sajdah and Surah Mulk it is as if he has stayed awake the night of Qadr.

Khalid bin Madan said, “Recite the Deliverer, which is الٓمٓ • تَنزِيلُ, “It will dispute on behalf of the person who recites it when he is in his grave saying, ‘O’ God, if I am part of your Book, please make me an intercessor for him. But if I am not a part of Quran your Book, blot me out of it.’ It will be like a bird setting its wing on him, it will intercede for him and will protect him from the torment in the grave.” He said the same about تَبَـٰرَكَ ٱلَّذِى i.e Surah Mulk.

Credit:: Description Quoted From thelastdialogue

Read Surah As Sajdah with Urdu Translation or Tarjuma in text and audio MP3. You can read full Surah As Sajdah with Urdu Translation.

You can easily download full Surah As Sajdah with urdu Tarjuma.

Download Full Translation of Surah As Sajdah in urdu language.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *