Surah Yaseen Urdu Translation

Listen Surah Yaseen With Urdu Translation In MP3

SURAH FATIRSURAH AS SAFFAT

VIEW IN ARABICENGLISH TRANSLATIONTAFSEERVIEW IN PDF

SURAH YASEEN URDU TRANSLATION

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

﴿۱﴾ یٰسٓ﴿۲﴾ قسم ہے قرآن کی جو حکمت سے بھرا ہوا ہے﴿۳﴾ اے محمدﷺ) بےشک تم پیغمبروں میں سے ہو﴿۴﴾ سیدھے رستے پر﴿۵﴾ یہ خدائے) غالب (اور) مہربان نے نازل کیا ہے﴿۶﴾ تاکہ تم ان لوگوں کو جن کے باپ دادا کو متنبہ نہیں کیا گیا تھا متنبہ کردو وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں﴿۷﴾ ان میں سے اکثر پر (خدا کی) بات پوری ہوچکی ہے سو وہ ایمان نہیں لائیں گے﴿۸﴾ ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال رکھے ہیں اور وہ ٹھوڑیوں تک (پھنسے ہوئے ہیں) تو ان کے سر اُلل رہے ہیں﴿۹﴾ اور ہم نے ان کے آگے بھی دیوار بنا دی اور ان کے پیچھے بھی۔ پھر ان پر پردہ ڈال دیا تو یہ دیکھ نہیں سکتے﴿۱۰﴾ اور تم ان کو نصیحت کرو یا نہ کرو ان کے لئے برابر ہے وہ ایمان نہیں لانے کے﴿۱۱﴾ تم تو صرف اس شخص کو نصیحت کرسکتے ہو جو نصیحت کی پیروی کرے اور خدا سے غائبانہ ڈرے سو اس کو مغفرت اور بڑے ثواب کی بشارت سنا دو﴿۱۲﴾ بےشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے اور جو کچھ وہ آگے بھیج چکے اور (جو) ان کے نشان پیچھے رہ گئے ہم ان کو قلمبند کرلیتے ہیں۔ اور ہر چیز کو ہم نے کتاب روشن (یعنی لوح محفوظ) میں لکھ رکھا ہے۔﴿۱۳﴾ اور ان سے گاؤں والوں کا قصہ بیان کرو جب ان کے پاس پیغمبر آئے﴿۱۴﴾ (یعنی) جب ہم نے ان کی طرف دو (پیغمبر) بھیجے تو انہوں نے ان کو جھٹلایا۔ پھر ہم نے تیسرے سے تقویت دی تو انہوں نے کہا کہ ہم تمہاری طرف پیغمبر ہو کر آئے ہیں﴿۱۵﴾ وہ بولے کہ تم (اور کچھ) نہیں مگر ہماری طرح کے آدمی (ہو) اور خدا نے کوئی چیز نازل نہیں کی تم محض جھوٹ بولتے ہو﴿۱۶﴾ انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار جانتا ہے کہ ہم تمہاری طرف (پیغام دے کر) بھیجے گئے ہیں﴿۱۷﴾ اور ہمارے ذمے تو صاف صاف پہنچا دینا ہے اور بس﴿۱۸﴾ وہ بولے کہ ہم تم کو نامبارک سمجھتے ہیں۔ اگر تم باز نہ آؤ گے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے اور تم کو ہم سے دکھ دینے والا عذاب پہنچے گا﴿۱۹﴾ انہوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے۔ کیا اس لئے کہ تم کو نصیحت کی گئی۔ بلکہ تم ایسے لوگ ہو جو حد سے تجاوز کر گئے ہو﴿۲۰﴾ اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا کہ اے میری قوم پیغمبروں کے پیچھے چلو﴿۲۱﴾ ایسوں کے جو تم سے صلہ نہیں مانگتے اور وہ سیدھے رستے پر ہیں﴿۲۲﴾ اور مجھے کیا ہے میں اس کی پرستش نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے﴿۲۳﴾ کیا میں ان کو چھوڑ کر اوروں کو معبود بناؤں؟ اگر خدا میرے حق میں نقصان کرنا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی فائدہ نہ دے سکے اور نہ وہ مجھ کو چھڑا ہی سکیں﴿۲۴﴾ تب تو میں صریح گمراہی میں مبتلا ہوگیا﴿۲۵﴾ میں تمہارے پروردگار پر ایمان لایا ہوں سو میری بات سن رکھو﴿۲۶﴾ حکم ہوا کہ بہشت میں داخل ہوجا۔ بولا کاش! میری قوم کو خبر ہو﴿۲۷﴾ کہ خدا نے مجھے بخش دیا اور عزت والوں میں کیا﴿۲۸﴾ اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر کوئی لشکر نہیں اُتارا اور نہ ہم اُتارنے والے تھے ہی﴿۲۹﴾ وہ تو صرف ایک چنگھاڑ تھی (آتشین) سو وہ (اس سے) ناگہاں بجھ کر رہ گئے﴿۳۰﴾ بندوں پر افسوس ہے کہ ان کے پاس کوئی پیغمبر نہیں آتا مگر اس سے تمسخر کرتے ہیں﴿۳۱﴾ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سے لوگوں کو ہلاک کردیا تھا اب وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے﴿۳۲﴾ اور سب کے سب ہمارے روبرو حاضر کيے جائیں گے﴿۳۳﴾ اور ایک نشانی ان کے لئے زمین مردہ ہے کہ ہم نے اس کو زندہ کیا اور اس میں سے اناج اُگایا۔ پھر یہ اس میں سے کھاتے ہیں﴿۳۴﴾ اور اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس میں چشمے جاری کردیئے﴿۳۵﴾ تاکہ یہ ان کے پھل کھائیں اور ان کے ہاتھوں نے تو ان کو نہیں بنایا تو پھر یہ شکر کیوں نہیں کرتے؟﴿۳۶﴾ وہ خدا پاک ہے جس نے زمین کی نباتات کے اور خود ان کے اور جن چیزوں کی ان کو خبر نہیں سب کے جوڑے بنائے﴿۳۷﴾ اور ایک نشانی ان کے لئے رات ہے کہ اس میں سے ہم دن کو کھینچ لیتے ہیں تو اس وقت ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے﴿۳۸﴾ اور سورج اپنے مقرر رستے پر چلتا رہتا ہے۔ یہ (خدائے) غالب اور دانا کا (مقرر کیا ہوا) اندازہ ہے﴿۳۹﴾ اور چاند کی بھی ہم نے منزلیں مقرر کردیں یہاں تک کہ (گھٹتے گھٹتے) کھجور کی پرانی شاخ کی طرح ہو جاتا ہے﴿۴۰﴾ نہ تو سورج ہی سے ہوسکتا ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے آسکتی ہے۔ اور سب اپنے اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں﴿۴۱﴾ اور ایک نشانی ان کے لئے یہ ہے کہ ہم نے ان کی اولاد کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا﴿۴۲﴾ اور ان کے لئے ویسی ہی اور چیزیں پیدا کیں جن پر وہ سوار ہوتے ہیں﴿۴۳﴾ اور اگر ہم چاہیں تو ان کو غرق کردیں۔ پھر نہ تو ان کا کوئی فریاد رس ہوا اور نہ ان کو رہائی ملے﴿۴۴﴾ مگر یہ ہماری رحمت اور ایک مدت تک کے فائدے ہیں﴿۴۵﴾ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو تمہارے آگے اور جو تمہارے پیچھے ہے اس سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے﴿۴۶﴾ اور ان کے پاس ان کے پروردگار کی کوئی نشانی نہیں آتی مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں﴿۴۷﴾ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو رزق خدا نے تم کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرو۔ تو کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ بھلا ہم ان لوگوں کو کھانا کھلائیں جن کو اگر خدا چاہتا تو خود کھلا دیتا۔ تم تو صریح غلطی میں ہو﴿۴۸﴾ اور کہتے ہیں اگر تم سچ کہتے ہو تو یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا؟﴿۴۹﴾ یہ تو ایک چنگھاڑ کے منتظر ہیں جو ان کو اس حال میں کہ باہم جھگڑ رہے ہوں گے آپکڑے گی﴿۵۰﴾ پھر نہ وصیت کرسکیں گے اور نہ اپنے گھر والوں میں واپس جاسکیں گے﴿۵۱﴾ اور (جس وقت) صور پھونکا جائے گا یہ قبروں سے (نکل کر) اپنے پروردگار کی طرف دوڑ پڑیں گے﴿۵۲﴾ کہیں گے اے ہے ہمیں ہماری خوابگاہوں سے کس نے (جگا) اُٹھایا؟ یہ وہی تو ہے جس کا خدا نے وعدہ کیا تھا اور پیغمبروں نے سچ کہا تھا﴿۵۳﴾ صرف ایک زور کی آواز کا ہونا ہوگا کہ سب کے سب ہمارے روبرو آحاضر ہوں گے﴿۵۴﴾ اس روز کسی شخص پر کچھ ظلم نہیں کیا جائے گا اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے﴿۵۵﴾ اہل جنت اس روز عیش ونشاط کے مشغلے میں ہوں گے﴿۵۶﴾ وہ بھی اور ان کی بیویاں بھی سایوں میں تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے﴿۵۷﴾ وہاں ان کے لئے میوے اور جو چاہیں گے (موجود ہوگا)﴿۵۸﴾ پروردگار مہربان کی طرف سے سلام (کہا جائے گا)﴿۵۹﴾ اور گنہگارو! آج الگ ہوجاؤ﴿۶۰﴾ اے آدم کی اولاد ہم نے تم سے کہہ نہیں دیا تھا کہ شیطان کو نہ پوجنا وہ تمہارا کھلا دشمن ہے﴿۶۱﴾ اور یہ کہ میری ہی عبادت کرنا۔ یہی سیدھا رستہ ہے﴿۶۲﴾ اور اس نے تم میں سے بہت سی خلقت کو گمراہ کردیا تھا۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں تھے؟﴿۶۳﴾ یہی وہ جہنم ہے جس کی تمہیں خبر دی جاتی ہے﴿۶۴﴾ (سو) جو تم کفر کرتے رہے ہو اس کے بدلے آج اس میں داخل ہوجاؤ﴿۶۵﴾ آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دیں گے اور جو کچھ یہ کرتے رہے تھے ان کے ہاتھ ہم سے بیان کردیں گے اور ان کے پاؤں (اس کی) گواہی دیں گے﴿۶۶﴾ اور اگر ہم چاہیں تو ان کی آنکھوں کو مٹا کر (اندھا کر) دیں۔ پھر یہ رستے کو دوڑیں تو کہاں دیکھ سکیں گے﴿۶۷﴾ اور اگر ہم چاہیں تو ان کی جگہ پر ان کی صورتیں بدل دیں پھر وہاں سے نہ آگے جاسکیں اور نہ (پیچھے) لوٹ سکیں﴿۶۸﴾ اور جس کو ہم بڑی عمر دیتے ہیں تو اسے خلقت میں اوندھا کردیتے ہیں تو کیا یہ سمجھتے نہیں؟﴿۶۹﴾ اور ہم نے ان (پیغمبر) کو شعر گوئی نہیں سکھائی اور نہ وہ ان کو شایاں ہے۔ یہ تو محض نصیحت اور صاف صاف قرآن (پُرازحکمت) ہے﴿۷۰﴾ تاکہ اس شخص کو جو زندہ ہو ہدایت کا رستہ دکھائے اور کافروں پر بات پوری ہوجائے﴿۷۱﴾ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ جو چیزیں ہم نے اپنے ہاتھوں سے بنائیں ان میں سے ہم نے ان کے لئے چارپائے پیدا کر دیئے اور یہ ان کے مالک ہیں﴿۷۲﴾ اور ان کو ان کے قابو میں کردیا تو کوئی تو ان میں سے ان کی سواری ہے اور کسی کو یہ کھاتے ہیں﴿۷۳﴾ اور ان میں ان کے لئے (اور) فائدے اور پینے کی چیزیں ہیں۔ تو یہ شکر کیوں نہیں کرتے؟﴿۷۴﴾ اور انہوں نے خدا کے سوا (اور) معبود بنا لیے ہیں کہ شاید (ان سے) ان کو مدد پہنچے﴿۷۵﴾ (مگر) وہ ان کی مدد کی (ہرگز) طاقت نہیں رکھتے۔ اور وہ ان کی فوج ہو کر حاضر کیے جائیں گے﴿۷۶﴾ تو ان کی باتیں تمہیں غمناک نہ کردیں۔ یہ جو کچھ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے﴿۷۷﴾ کیا انسان نے نہیں دیکھا کہ ہم نے اس کو نطفے سے پیدا کیا۔ پھر وہ تڑاق پڑاق جھگڑنے لگا﴿۷۸﴾ اور ہمارے بارے میں مثالیں بیان کرنے لگا اور اپنی پیدائش کو بھول گیا۔ کہنے لگا کہ (جب) ہڈیاں بوسیدہ ہوجائیں گی تو ان کو کون زندہ کرے گا؟﴿۷۹﴾ کہہ دو کہ ان کو وہ زندہ کرے گا جس نے ان کو پہلی بار پیدا کیا تھا۔ اور وہ سب قسم کا پیدا کرنا جانتا ہے﴿۸۰﴾ جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کی پھر تم اس (کی ٹہنیوں کو رگڑ کر ان) سے آگ نکالتے ہو﴿۸۱﴾ بھلا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، کیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ (ان کو پھر) ویسے ہی پیدا کر دے۔ کیوں نہیں۔ اور وہ تو بڑا پیدا کرنے والا اور علم والا ہے﴿۸۲﴾ اس کی شان یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس سے فرما دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے﴿۸۳﴾ وہ (ذات) پاک ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے

PARA / CHAPTER 22 – 23
SURAH NAME Yaseen
CLASSIFICATION Meccan – Makki Surah
SURAH NO 36
DOWNLOAD Surah Yaseen MP3 Download
DOWNLOAD Surah Yaseen Urdu Translation MP3 Download
DOWNLOAD Surah Yaseen English Translation MP3 Download

About Surah Yaseen

The sura Yaseen is a Meccan surah. It composes 83 verses. Its classification order in the Holy Quran is the number 36. In the order of revelation, it ranks 41. There is no verse of prostration in this surah. Listen to it or download this Surah Recitation in mp3 format free from our site. Read surah with Urdu Translation, Tafseer, or Tarjuma in Urdu, English, and Arabic text and audio Mp3. It is the 36 Surah in the Quran with 83 verses, you can read full Surah Yaseen with Urdu Translation or tarjuma online. The surah’s position in the Quran is in Juz 22 – 23 and is called Makki sura.

Name: يس, YaSeen

Name taken from Verse 1 where there is a mention of two letters of the Arabic alphabets “Ya Seen”.
١ يس
1 Ya, Seen.
But It does not mean that this name is the actual topic discussed in the whole Surah. It is just a reference and mark/symbol to distinguish this Surah from others as is with most other Surahs of the Quran. While there are diversified topics discussed in these Surahs.

Surah Details

ENGLISH NAME: Ya Seen.
CHAPTER NUMBER: 36
SURAH YA SEEN TOTAL VERSES: 83
SURAH YASEEN TOTAL WORDS: 730
TOTAL UNIQUE WORDS WITHOUT REPETITION: 457
TOTAL LETTERS: 3,068
REVELATION PERIOD:
Meccan, Approx. 619 – 620 AD.

Main Characters

God, Prophet Muhammad, Wrongdoers, A Town With Three Prophets, Satan/Devil, Man.

Sura Main Topics

The logic of Sending Prophet Muhammad, Recording Of Acts& Footprint, Story Of A Town Where Allah Sent 3 Prophets, Creation In Pairs, Last Day Scene, Man Creation and His Behavior.

Surah Yaseen Key Verses

١٣ وَاضْرِبْ لَهُمْ مَثَلًا أَصْحَابَ الْقَرْيَةِ إِذْ جَاءَهَا الْمُرْسَلُونَ

13 And present to them an example: the people of the city, when the messengers came to it –

١٤ إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْكُمْ مُرْسَلُونَ

14 When We sent to them two but they denied them, so We strengthened them with a third, and they said, “Indeed, we are messengers to you.”

٣٦ سُبْحَانَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْبِتُ الْأَرْضُ وَمِنْ أَنْفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُونَ

36 Exalted is He who created all pairs – from what the earth grows and from themselves and from that which they do not know.

٣٩ وَالْقَمَرَ قَدَّرْنَاهُ مَنَازِلَ حَتَّىٰ عَادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ

39 And the moon – We have determined for it phases until it returns [appearing] like the old date stalk.

٤٠ لَا الشَّمْسُ يَنْبَغِي لَهَا أَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا اللَّيْلُ سَابِقُ النَّهَارِ ۚ وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ

40 It is not allowable for the sun to reach the moon, nor does the night overtake the day, but each, in an orbit, is swimming.

٧٧ أَوَلَمْ يَرَ الْإِنْسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِنْ نُطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُبِينٌ

77 Does man not consider that We created him from a [mere] sperm-drop – then at once, he is a clear adversary?

Summary Of Surah

1-3( God Swear By Quran O Muhammad You Are Among The Messengers), 4-7(That You May Warn A People Whose Forefathers Were Not Warned), 8-9(Last Day Wrongdoers Have Chains In Their Necks & Barriers Before And Behind Them), 12(Recording Of Acts& Footprint, All Things In A Clear Register), 13-29(Story Of A Town, Allah Sent 2+1 Prophets, A Man Came Running From The Farthest Part Of The City Verse20, Proof Of Barzakh & That Paradise Exists Even Now), 36-40(Creation In Pairs, Sun Moon; Each In An Orbit, Is Swimming), 41-42(Sign For Them Is That We Carried Their Forefathers In A Laden Ship, And We Created For Them From The Likes Of It That Which They Ride), 44-50(They Ask When Will The Hour Come), 51-53(Last Day: Trumpet Blown, They Will Say, “O Woe To Us! Who Has Raised Us Up From Our Sleeping Place?), 65(Seal On Mouths, Speak Hands), 54-59(Pleasure In Paradise), 60-67(Warnings, Not Worship Satan, Last Day, We Will Seal Over Their Mouths, And Their Hands Will Speak To Us ), 77-79(Created Man From A Semen Drop, Then He Became An Open Opponent, He Says Who Will Raise Me), 80(Fire From Green Tree), 82(God Command Is Only That He Says Be & It Is)

Explanation And Back Ground

This Surah has 83 verses divided into 5 Rukus/Sections. Revealed in Mecca most probably in a later stage of Muhammad’s declaration of his prophethood. Like most other Meccan Surahs its primary focus is on the doctrine of Tauhid Oneness of God, Life after death, and Admonish and warnings to Meccan’s for not accepting Muhammad’s message. Name taken from first two letters of Surah and as we know that these letters are called Mystery Abbreviated Letters OR Hurrof Al Muqattat a brief introduction of which is already given in Quran Statistics & Facts.

Abu Hurayrah said, “The Messenger of God said:

مَنْ قَرَأَ يس فِي لَيْلَةٍ أَصْبَحَ مَغْفُورًا لَهُ، وَمَنْ قَرَأَ حم الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا الدُّخَانُ أَصْبَحَ مَغْفُورًا لَه

Whoever recites Yaseen in the night, will wake up forgiven by the Grace of God, and whoever recites Ha Mim in which Dukhan/Smoke is mentioned, by the Grace of God, will wake up forgiven.)

Anas reported God’s Messenger PBUH as saying, “Everything has a heart and the heart of the Holy Quran is Yaseen. God will record anyone who recites Yaseen as having recited the Holy Quran ten times.”

Maqil ibn Yasaar Muzani reported the Prophet PBUH as saying, “If anyone recites Yasin for God’s pleasure, his past sins will be pardoned; so recite it on those who are dying.

Ibn Hibban reported in his Sahih that Jundub bin Abdullah said, “The Messenger of God said:

مَنْ قَرَأَ يس فِي لَيْلَةٍ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ غُفِرَ لَه

Whoever recites Yaseen in the night, seeking the Face of God, will be forgiven

The Messenger of Allah PBUH said: One who recites Yasin and Saffat on Friday and then begs God, God fulfills his demand.

Credit:: Description Quoted From thelastdialogue

Read Surah Yaseen with Urdu Translation or Tarjuma in text and audio MP3. You can read full Surah Yaseen with Urdu Translation.

You can easily download full Surah Yaseen with urdu Tarjuma.

Download Full Translation of Surah Yaseen in urdu language.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *