VIEW IN ARABICENGLISH TRANSLATIONTAFSEERVIEW IN PDF
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
﴿۱﴾ قٓ۔ قرآن مجید کی قسم (کہ محمد پیغمبر خدا ہیں)﴿۲﴾ لیکن ان لوگوں نے تعجب کیا کہ انہی میں سے ایک ہدایت کرنے والا ان کے پاس آیا تو کافر کہنے لگے کہ یہ بات تو (بڑی) عجیب ہے﴿۳﴾ بھلا جب ہم مر گئے اور مٹی ہوگئے (تو پھر زندہ ہوں گے؟) یہ زندہ ہونا (عقل سے) بعید ہے﴿۴﴾ ان کے جسموں کو زمین جتنا (کھا کھا کر) کم کرتی جاتی ہے ہمیں معلوم ہے۔ اور ہمارے پاس تحریری یادداشت بھی ہے﴿۵﴾ بلکہ (عجیب بات یہ ہے کہ) جب ان کے پاس (دین) حق آ پہنچا تو انہوں نے اس کو جھوٹ سمجھا سو یہ ایک الجھی ہوئی بات میں (پڑ رہے) ہیں﴿۶﴾ کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کی طرف نگاہ نہیں کی کہ ہم نے اس کو کیونکر بنایا اور (کیونکر) سجایا اور اس میں کہیں شگاف تک نہیں﴿۷﴾ اور زمین کو (دیکھو اسے) ہم نے پھیلایا اور اس میں پہاڑ رکھ دیئے اور اس میں ہر طرح کی خوشنما چیزیں اُگائیں﴿۸﴾ تاکہ رجوع لانے والے بندے ہدایت اور نصیحت حاصل کریں﴿۹﴾ اور آسمان سے برکت والا پانی اُتارا اور اس سے باغ وبستان اُگائے اور کھیتی کا اناج﴿۱۰﴾ اور لمبی لمبی کھجوریں جن کا گابھا تہہ بہ تہہ ہوتا ہے﴿۱۱﴾ (یہ سب کچھ) بندوں کو روزی دینے کے لئے (کیا ہے) اور اس (پانی) سے ہم نے شہر مردہ (یعنی زمین افتادہ) کو زندہ کیا۔ (بس) اسی طرح (قیامت کے روز) نکل پڑنا ہے﴿۱۲﴾ ان سے پہلے نوح کی قوم اور کنوئیں والے اور ثمود جھٹلا چکے ہیں﴿۱۳﴾ اور عاد اور فرعون اور لوط کے بھائی﴿۱۴﴾ اور بن کے رہنے والے اور تُبّع کی قوم۔ (غرض) ان سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہمارا وعید (عذاب) بھی پورا ہو کر رہا﴿۱۵﴾ کیا ہم پہلی بار پیدا کرکے تھک گئے ہیں؟ (نہیں) بلکہ یہ ازسرنو پیدا کرنے میں شک میں (پڑے ہوئے) ہیں﴿۱۶﴾ اور ہم ہی نے انسان کو پیدا کیا ہے اور جو خیالات اس کے دل میں گزرتے ہیں ہم ان کو جانتے ہیں۔ اور ہم اس کی رگ جان سے بھی اس سے زیادہ قریب ہیں﴿۱۷﴾ جب (وہ کوئی کام کرتا ہے تو) دو لکھنے والے جو دائیں بائیں بیٹھے ہیں، لکھ لیتے ہیں﴿۱۸﴾ کوئی بات اس کی زبان پر نہیں آتی مگر ایک نگہبان اس کے پاس تیار رہتا ہے﴿۱۹﴾ اور موت کی بےہوشی حقیقت کھولنے کو طاری ہوگئی۔ (اے انسان) یہی (وہ حالت) ہے جس سے تو بھاگتا تھا﴿۲۰﴾ اور صور پھونکا جائے گا۔ یہی (عذاب کے) وعید کا دن ہے﴿۲۱﴾ اور ہر شخص (ہمارے سامنے) آئے گا۔ ایک (فرشتہ) اس کے ساتھ چلانے والا ہوگا اور ایک (اس کے عملوں کی) گواہی دینے والا﴿۲۲﴾ (یہ وہ دن ہے کہ) اس سے تو غافل ہو رہا تھا۔ اب ہم نے تجھ پر سے پردہ اُٹھا دیا۔ تو آج تیری نگاہ تیز ہے﴿۲۳﴾ اور اس کا ہم نشین (فرشتہ) کہے گا کہ یہ (اعمال نامہ) میرے پاس حاضر ہے﴿۲۴﴾ (حکم ہوگا کہ) ہر سرکش ناشکرے کو دوزخ میں ڈال دو﴿۲۵﴾ جو مال میں بخل کرنے والا حد سے بڑھنے والا شبہے نکالنے والا تھا﴿۲۶﴾ جس نے خدا کے ساتھ اور معبود مقرر کر رکھے تھے۔ تو اس کو سخت عذاب میں ڈال دو﴿۲۷﴾ اس کا ساتھی (شیطان) کہے گا کہ اے ہمارے پروردگار میں نے اس کو گمراہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ آپ ہی رستے سے دور بھٹکا ہوا تھا﴿۲۸﴾ (خدا) فرمائے گا کہ ہمارے حضور میں ردوکد نہ کرو۔ ہم تمہارے پاس پہلے ہی (عذاب کی) وعید بھیج چکے تھے﴿۲۹﴾ ہمارے ہاں بات بدلا نہیں کرتی اور ہم بندوں پر ظلم نہیں کیا کرتے﴿۳۰﴾ اس دن ہم دوزخ سے پوچھیں گے کہ کیا تو بھر گئی؟ وہ کہے گی کہ کچھ اور بھی ہے؟﴿۳۱﴾ اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی (کہ مطلق) دور نہ ہوگی﴿۳۲﴾ یہی وہ چیز ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا (یعنی) ہر رجوع لانے والے حفاظت کرنے والے سے﴿۳۳﴾ جو خدا سے بن دیکھے ڈرتا ہے اور رجوع لانے والا دل لے کر آیا﴿۳۴﴾ اس میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔ یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے﴿۳۵﴾ وہاں وہ جو چاہیں گے ان کے لئے حاضر ہے اور ہمارے ہاں اور بھی (بہت کچھ) ہے﴿۳۶﴾ اور ہم نے ان سے پہلے کئی اُمتیں ہلاک کر ڈالیں۔ وہ ان سے قوت میں کہیں بڑھ کر تھے وہ شہروں میں گشت کرنے لگے۔ کیا کہیں بھاگنے کی جگہ ہے؟﴿۳۷﴾ جو شخص دل (آگاہ) رکھتا ہے یا دل سے متوجہ ہو کر سنتا ہے اس کے لئے اس میں نصیحت ہے﴿۳۸﴾ اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو (مخلوقات) ان میں ہے سب کو چھ دن میں بنا دیا۔ اور ہم کو ذرا تکان نہیں ہوئی﴿۳۹﴾ تو جو کچھ یہ (کفار) بکتے ہیں اس پر صبر کرو اور آفتاب کے طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو﴿۴۰﴾ اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور نماز کے بعد بھی اس (کے نام) کی تنزیہ کیا کرو﴿۴۱﴾ اور سنو جس دن پکارنے والا نزدیک کی جگہ سے پکارے گا﴿۴۲﴾ جس دن لوگ چیخ یقیناً سن لیں گے۔ وہی نکل پڑنے کا دن ہے﴿۴۳﴾ ہم ہی تو زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے﴿۴۴﴾ اس دن زمین ان پر سے پھٹ جائے گی اور وہ جھٹ پٹ نکل کھڑے ہوں گے۔ یہ جمع کرنا ہمیں آسان ہے﴿۴۵﴾ یہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے اور تم ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو۔ پس جو ہمارے (عذاب کی) وعید سے ڈرے اس کو قرآن سے نصیحت کرتے رہو
PARA / CHAPTER | 26 |
---|---|
SURAH NAME | Qaf |
CLASSIFICATION | Meccan – Makki Surah |
SURAH NO | 50 |
DOWNLOAD | Surah Qaf MP3 Download |
DOWNLOAD | Surah Qaf Urdu Translation MP3 Download |
DOWNLOAD | Surah Qaf English Translation MP3 Download |
Translation of Daily Reading Surahs
About Surah Qaf
The sura Qaf is a Meccan surah. It composes 45 verses. Its classification order in the Holy Quran is the number 50. In the order of revelation, it ranks 34. There is no verse of prostration in this surah. Listen to it or download this Surah Recitation in mp3 format free from our site. Read surah with Translation in Urdu, English, and Arabic Text free. Read Surah Qaf with Urdu Translation or tarjuma in text and audio mp3 – It is the 50 Surah in the Quran with 45 verses, you can read full Surah Qaf with Urdu Translation or tarjuma online. The surah’s position in the Quran is in Juz 26 and is called Makki sura.
Name:ق, Qaf
Name taken from Verse 1 where there is a mention of the Arabic Alphabet “Qaf”.
١ ق ۚ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ
1 Qaf. By the honored Qur’an..
But It does not mean that this name is the actual topic discussed in the whole Surah. It is just a reference and mark/symbol to distinguish this Surah from others as is with most other Surahs of the Quran. While there are diversified topics discussed in these Surahs.
Surah Details
ENGLISH NAME: Qaf.
CHAPTER NUMBER: 50
SURAH QAF TOTAL VERSES: 45
SURAH QAF TOTAL WORDS: 373
TOTAL UNIQUE WORDS WITHOUT REPETITION: 280
TOTAL LETTERS: 1,507
REVELATION PERIOD:
Meccan, Approx. 613 – 615 AD
Main Characters
God, Prophet, Nations Of Nuh, Thamud, Ar Ras, Ad, Pharaoh, Lut, People Of Tubba, People Of Aika(Wood), Two Record-Keeping Angels, A Driver, A Witness, A Crier.
Sura Main Topics
The Wonder Why A Warner Came From Among Them, Blessings And Favors Of God, Mention of Nations of Previous Prophets, God Created Man And He Is Nearer To Him Than His Jugular Vein, Two Record-Keeping Angels With Every Man, Last Day’s Scene & Happenings.
Surah Key Verses
٢ بَلْ عَجِبُوا أَنْ جَاءَهُمْ مُنْذِرٌ مِنْهُمْ فَقَالَ الْكَافِرُونَ هَٰذَا شَيْءٌ عَجِيبٌ
2 But they wonder that there has come to them a warner from among themselves, and the disbelievers say, “This is an amazing thing.
٣ أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا ۖ ذَٰلِكَ رَجْعٌ بَعِيدٌ
3 When we have died and have become dust, [we will return to life]? That is a distant return.”
١٦ وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ ۖ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ
16 And We have already created man and know what his soul whispers to him, and We are closer to him than [his] jugular vein
٣٠ يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَأْتِ وَتَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ
30 On the Day We will say to Hell, “Have you been filled?” and it will say, “Are there some more,”
٣٨ وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَمَا مَسَّنَا مِنْ لُغُوبٍ
38 And We did certainly create the heavens and earth and what is between them in six days, and there touched Us no weariness.
Summary Of Surah
1-4(They Wonder That There Has Come To Them A Warner From Among Them, Doubts On Resurrection, God Knows What The Earth Diminishes Of Them, And With Him Is A Record), 5-11(Blessings And Favors Of God), 12-14(Nations Of Nuh, Thamud, Ar Ras, Ad, Pharaoh, Lut, People Of Tubba, People Of Aika(Wood), 15-25(God Created Man And He Is Nearer To Him Than His Jugular Vein, Two Record Keeping Angels With Every Man, Last Day Every Soul Will Come With A Driver And A Witness), 30- 31(Hell Will Be Asked, Are You Full, Hell Answer, Are There Any More?, Paradise Will Be Brought Near), 38(God Created All In 6 Six Days And No Tiredness), 39-40(Namaz/Prayer Timings), 41-44( The Last Day A Crier Cry From A Near Place, Earth Will Split From Above Them, That Is The Day Of Emergence)
Explanation And Back Ground
This Surah has 45 verses divided into 3 Rukus/Sections. It takes its name from verse 1. This Surah was revealed in Mecca in the early stage of Muhammad’s preaching most probably around the 3rd to 5th year after his declaration of prophethood.
The main theme of the Surah is the oneness of God and the doctrine of life after death. Resurrection is the central theme of the Surah and it narrates the scene of the Last day and that how Man’s deeds are getting recorded and will be put before him on the day of Judgement. It also emphasis people to believe in Muhammad and warn them by showing the end of previous nations who denied their prophets.
There are traditions that the Prophet Muhammad used to recite this Surah in the Friday Prayer and on the Eid days. There are some other traditions that states he often recited it in the Fajr Prayer. This makes it amply clear that this was an important Surah in the sight of the Holy Prophet.
Prophet of God PBUH said: For one who recites it, God lightens for him the pains of death.
Credit:: Description Quoted From thelastdialogue
Read Surah Qaf with Urdu Translation or Tarjuma in text and audio MP3. You can read full Surah Qaf with Urdu Translation.
You can easily download full Surah Qaf with urdu Tarjuma.
Download Full Translation of Surah Qaf in urdu language.