Surah Al Muminun Tafseer

Listen Surah Al Muminun Tafseer In MP3

Al-Mu’minun

SURAH AL HAJJSURAH AN NUR

VIEW IN ARABICURDU TRANSLATIONENGLISH TRANSLATIONVIEW IN PDF

SURAH AL MUMINUN TAFSEER

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

بےشک ایمان والے رستگار ہوگئے ﴿۱﴾ جو نماز میں عجزو نیاز کرتے ہیں ﴿۲﴾ اور جو بیہودہ باتوں سے منہ موڑے رہتے ہیں ﴿۳﴾ اور جو زکوٰة ادا کرتے ہیں ﴿۴﴾ اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ﴿۵﴾ مگر اپنی بیویوں سے یا (کنیزوں سے) جو ان کی مِلک ہوتی ہیں کہ (ان سے) مباشرت کرنے سے انہیں ملامت نہیں ﴿۶﴾ اور جو ان کے سوا اوروں کے طالب ہوں وہ (خدا کی مقرر کی ہوئی حد سے) نکل جانے والے ہیں ﴿۷﴾ اور جو امانتوں اور اقراروں کو ملحوظ رکھتے ہیں ﴿۸﴾ اور جو نمازوں کی پابندی کرتے ہیں ﴿۹﴾ یہ ہی لوگ میراث حاصل کرنے والے ہیں ﴿۱۰﴾ (یعنی) جو بہشت کی میراث حاصل کریں گے۔ اور اس میں ہمیشہ رہیں گے ﴿۱۱﴾ اور ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصے سے پیدا کیا ہے ﴿۱۲﴾ پھر اس کو ایک مضبوط (اور محفوظ) جگہ میں نطفہ بنا کر رکھا ﴿۱۳﴾ پھر نطفے کا لوتھڑا بنایا۔ پھر لوتھڑے کی بوٹی بنائی پھر بوٹی کی ہڈیاں بنائیں پھر ہڈیوں پر گوشت (پوست) چڑھایا۔ پھر اس کو نئی صورت میں بنا دیا۔ تو خدا جو سب سے بہتر بنانے والا بڑا بابرکت ہے ﴿۱۴﴾ پھر اس کے بعد تم مرجاتے ہو ﴿۱۵﴾ پھر قیامت کے روز اُٹھا کھڑے کئے جاؤ گے ﴿۱۶﴾ اور ہم نے تمہارے اوپر (کی جانب) سات آسمان پیدا کئے۔ اور ہم خلقت سے غافل نہیں ہیں ﴿۱۷﴾ اور ہم ہی نے آسمان سے ایک اندازے کے ساتھ پانی نازل کیا۔ پھر اس کو زمین میں ٹھہرا دیا اور ہم اس کے نابود کردینے پر بھی قادر ہیں ﴿۱۸﴾ پھر ہم نے اس سے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغ بنائے، ان میں تمہارے لئے بہت سے میوے پیدا ہوتے ہیں۔ اور ان میں سے تم کھاتے بھی ہو ﴿۱۹﴾ اور وہ درخت بھی (ہم ہی نے پیدا کیا) جو طور سینا میں پیدا ہوتا ہے (یعنی زیتون کا درخت کہ) کھانے کے لئے روغن اور سالن لئے ہوئے اُگتا ہے ﴿۲۰﴾ اور تمہارے لئے چارپایوں میں بھی عبرت (اور نشانی) ہے کہ ان کے پیٹوں میں ہے اس سے ہم تمہیں (دودھ) پلاتے ہیں اور تمہارے لئے ان میں اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور بعض کو تم کھاتے بھی ہو ﴿۲۱﴾ اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار ہوتے ہو ﴿۲۲﴾ اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا تو انہوں نے ان سے کہا کہ اے قوم! خدا ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، کیا تم ڈرتے نہیں ﴿۲۳﴾ تو ان کی قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ یہ تو تم ہی جیسا آدمی ہے۔ تم پر بڑائی حاصل کرنی چاہتا ہے۔ اور اگر خدا چاہتا تو فرشتے اُتار دیتا۔ ہم نے اپنے اگلے باپ دادا میں تو یہ بات کبھی سنی نہیں تھی ﴿۲۴﴾ اس آدمی کو تو دیوانگی (کا عارضہ) ہے تو اس کے بارے میں کچھ مدت انتظار کرو ﴿۲۵﴾ نوح نے کہا کہ پروردگار انہوں نے مجھے جھٹلایا ہے تو میری مدد کر ﴿۲۶﴾ پس ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے سامنے اور ہمارے حکم سے ایک کشتی بناؤ۔ پھر جب ہمارا حکم آ پہنچے اور تنور (پانی سے بھر کر) جوش مارنے لگے تو سب (قسم کے حیوانات) میں جوڑا جوڑا (یعنی نر اور مادہ) دو دو کشتی میں بٹھا دو اور اپنے گھر والوں کو بھی، سو ان کے جن کی نسبت ان میں سے (ہلاک ہونے کا) حکم پہلے صادر ہوچکا ہے۔ اور ظالموں کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہنا، وہ ضرور ڈبو دیئے جائیں گے ﴿۲۷﴾ اور جب تم اور تمہارے ساتھی کشتی میں بیٹھ جاؤ تو (خدا کا شکر کرنا اور) کہنا کہ سب تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے۔ جس نے ہم کو نجات بخشی ظالم لوگوں سے ﴿۲۸﴾ اور (یہ بھی) دعا کرنا کہ اے پروردگار ہم کو مبارک جگہ اُتاریو اور تو سب سے بہتر اُتارنے والا ہے ﴿۲۹﴾ بےشک اس (قصے) میں نشانیاں ہیں اور ہمیں تو آزمائش کرنی تھی ﴿۳۰﴾ پھر ان کے بعد ہم نے ایک اور جماعت پیدا کی ﴿۳۱﴾ اور ان ہی میں سے ان میں ایک پیغمبر بھیجا (جس نے ان سے کہا) کہ خدا ہی کی عبادت کرو (کہ) اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، تو کیا تم ڈرتے نہیں ﴿۳۲﴾ تو ان کی قوم کے سردار جو کافر تھے اور آخرت کے آنے کو جھوٹ سمجھتے تھے اور دنیا کی زندگی میں ہم نے ان کو آسودگی دے رکھی تھی۔ کہنے لگے کہ یہ تو تم ہی جیسا آدمی ہے، جس قسم کا کھانا تم کھاتے ہو، اسی طرح کا یہ بھی کھاتا ہے اور جو پانی تم پیتے ہو اسی قسم کا یہ بھی پیتا ہے ﴿۳۳﴾ اور اگر تم اپنے ہی جیسے آدمی کا کہا مان لیا تو گھاٹے میں پڑ گئے ﴿۳۴﴾ کیا یہ تم سے یہ کہتا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے اور مٹی ہو جاؤ گے اور استخوان (کے سوا کچھ نہ رہے گا) تو تم (زمین سے) نکالے جاؤ گے ﴿۳۵﴾ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے (بہت) بعید اور (بہت) بعید ہے ﴿۳۶﴾ زندگی تو یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے کہ (اسی میں) ہم مرتے اور جیتے ہیں، اور ہم پھر نہیں اُٹھائے جائیں گے ﴿۳۷﴾ یہ تو ایک ایسا آدمی ہے جس نے خدا پر جھوٹ افتراء کیا ہے اور ہم اس کو ماننے والے نہیں ﴿۳۸﴾ پیغمبر نے کہا کہ اے پروردگار انہوں نے مجھے جھوٹا سمجھا ہے تو میری مدد کر ﴿۳۹﴾ فرمایا کہ یہ تھوڑے ہی عرصے میں پشیمان ہو کر رہ جائیں گے ﴿۴۰﴾ تو ان کو (وعدہٴ برحق کے مطابق) زور کی آواز نے آپکڑا، تو ہم نے ان کو کوڑا کرڈالا۔ پس ظالم لوگوں پر لعنت ہے ﴿۴۱﴾ پھر ان کے بعد ہم نے اور جماعتیں پیدا کیں ﴿۴۲﴾ کوئی جماعت اپنے وقت سے نہ آگے جاسکتی ہے نہ پیچھے رہ سکتی ہے ﴿۴۳﴾ پھر ہم نے پے درپے اپنے پیغمبر بھیجتے رہے۔ جب کسی اُمت کے پاس اس کا پیغمبر آتا تھا تو وہ اسے جھٹلاتے تھے تو ہم بھی بعض کو بعض کے پیچھے (ہلاک کرتے اور ان پر عذاب) لاتے رہے اور ان کے افسانے بناتے رہے۔ پس جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان پر لعنت ﴿۴۴﴾ پھر ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی ہارون کو اپنی نشانیاں اور دلیل ظاہر دے کر بھیجا ﴿۴۵﴾ (یعنی) فرعون اور اس کی جماعت کی طرف، تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ سرکش لوگ تھے ﴿۴۶﴾ کہنے لگے کہ کیا ہم ان اپنے جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں اور اُن کو قوم کے لوگ ہمارے خدمت گار ہیں ﴿۴۷﴾ تو اُن لوگوں نے اُن کی تکذیب کی سو (آخر) ہلاک کر دیئے گئے ﴿۴۸﴾ اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی تاکہ وہ لوگ ہدایت پائیں ﴿۴۹﴾ اور ہم نے مریم کے بیٹے (عیسیٰ) اور ان کی ماں کو (اپنی) نشانی بنایا تھا اور ان کو ایک اونچی جگہ پر جو رہنے کے لائق تھی اور جہاں (نتھرا ہوا) پانی جاری تھا، پناہ دی تھی ﴿۵۰﴾ اے پیغمبرو! پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور عمل نیک کرو۔ جو عمل تم کرتے ہو میں ان سے واقف ہوں ﴿۵۱﴾ اور یہ تمہاری جماعت (حقیقت میں) ایک ہی جماعت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں تو مجھ سے ڈرو ﴿۵۲﴾ تو پھر آپس میں اپنے کام کو متفرق کرکے جدا جدا کردیا۔ جو چیزیں جس فرقے کے پاس ہے وہ اس سے خوش ہو رہا ہے ﴿۵۳﴾ تو ان کو ایک مدت تک ان کی غفلت میں رہنے دو ﴿۵۴﴾ کیا یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ ہم جو دنیا میں ان کو مال اور بیٹوں سے مدد دیتے ہیں ﴿۵۵﴾ تو (اس سے) ان کی بھلائی میں جلدی کر رہے ہیں (نہیں) بلکہ یہ سمجھتے ہی نہیں ﴿۵۶﴾ جو اپنے پروردگار کے خوف سے ڈرتے ہیں ﴿۵۷﴾ اور جو اپنے پروردگار کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں ﴿۵۸﴾ اور جو اپنے پروردگار کے ساتھ شریک نہیں کرتے ﴿۵۹﴾ اور جو دے سکتے ہیں دیتے ہیں اور ان کے دل اس بات سے ڈرتے رہتے ہیں کہ ان کو اپنے پروردگار کی لوٹ کر جانا ہے ﴿۶۰﴾ یہی لوگ نیکیوں میں جلدی کرے اور یہی اُن کے لئے آگے نکل جاتے ہیں ﴿۶۱﴾ اور ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس کتاب ہے جو سچ سچ کہہ دیتی ہے اور ان لوگوں پر ظلم نہیں کیا جائے گا ﴿۶۲﴾ مگر ان کے دل ان (باتوں) کی طرف سے غفلت میں (پڑے ہوئے) ہیں، اور ان کے سوا اور اعمال بھی ہیں جو یہ کرتے رہتے ہیں ﴿۶۳﴾ یہاں تک کہ جب ہم نے ان میں سے آسودہ حال لوگوں کو پکڑ لیا تو وہ اس وقت چلاّئیں گے ﴿۶۴﴾ آج مت چلاّؤ! تم کو ہم سے کچھ مدد نہیں ملے گی ﴿۶۵﴾ میری آیتیں تم کو پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی تھیں اور تم الٹے پاؤں پھر پھر جاتے تھے ﴿۶۶﴾ ان سے سرکشی کرتے، کہانیوں میں مشغول ہوتے اور بیہودہ بکواس کرتے تھے ﴿۶۷﴾ کیا انہوں نے اس کلام میں غور نہیں کیا یا ان کے پاس کوئی ایسی چیز آئی ہے جو ان کے اگلے باپ دادا کے پاس نہیں تھی ﴿۶۸﴾ یا یہ اپنے پیغمبر کو جانتے پہنچانتے نہیں، اس وجہ سے ان کو نہیں مانتے ﴿۶۹﴾ کیا یہ کہتے ہیں کہ اسے سودا ہے (نہیں) بلکہ وہ ان کے پاس حق کو لے کر آئے ہیں اور ان میں سے اکثر حق کو ناپسند کرتے ہیں ﴿۷۰﴾ اور خدائے (برحق) ان کی خواہشوں پر چلے تو آسمان اور زمین اور جو ان میں ہیں سب درہم برہم ہوجائیں۔ بلکہ ہم نے ان کے پاس ان کی نصیحت (کی کتاب) پہنچا دی ہے اور وہ اپنی (کتاب) نصیحت سے منہ پھیر رہے ہیں ﴿۷۱﴾ کیا تم ان سے (تبلیغ کے صلے میں) کچھ مال مانگتے ہو، تو تمہارا پروردگار کا مال بہت اچھا ہے اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے ﴿۷۲﴾ اور تم تو ان کو سیدھے راستے کی طرف بلاتے ہو ﴿۷۳﴾ اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ رستے سے الگ ہو رہے ہیں ﴿۷۴﴾ اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور جو تکلیفیں ان کو پہنچ رہی ہیں، وہ دور کردیں تو اپنی سرکشی پر اڑے رہیں (اور) بھٹکتے (پھریں) ﴿۷۵﴾ اور ہم نے ان کو عذاب میں پکڑا تو بھی انہوں نے خدا کے آگے عاجزی نہ کی اور وہ عاجزی کرتے ہی نہیں ﴿۷۶﴾ یہاں تک کہ جب ہم نے پر عذاب شدید کا دروازہ کھول دیا تو اس وقت وہاں ناامید ہوگئے ﴿۷۷﴾ اور وہی تو ہے جس نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے۔ (لیکن) تم کم شکرگزاری کرتے ہو ﴿۷۸﴾ اور وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں پیدا کیا اور اسی کی طرف تم جمع ہو کر جاؤ گے ﴿۷۹﴾ اور وہی ہے جو زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے اور رات اور دن کا بدلتے رہنا اسی کا تصرف ہے، کیا تم سمجھتے نہیں ﴿۸۰﴾ بات یہ ہے کہ جو بات اگلے (کافر) کہتے تھے اسی طرح کی (بات یہ) کہتے ہیں ﴿۸۱﴾ کہتے ہیں کہ جب ہم مر جائیں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور استخوان (بوسیدہ کے سوا کچھ) نہ رہے گا تو کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گے؟ ﴿۸۲﴾ یہ وعدہ ہم سے اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا سے بھی ہوتا چلا آیا ہے (اجی) یہ تو صرف اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں ﴿۸۳﴾ کہو کہ اگر تم جانتے ہو تو بتاؤ کہ زمین اور جو کچھ زمین میں ہے سب کس کا مال ہے؟ ﴿۸۴﴾ جھٹ بول اٹھیں گے کہ خدا کا۔ کہو کہ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟ ﴿۸۵﴾ (ان سے) پوچھو کہ سات آسمانوں کا کون مالک ہے اور عرش عظیم کا (کون) مالک (ہے؟) ﴿۸۶﴾ بےساختہ کہہ دیں گے کہ یہ (چیزیں) خدا ہی کی ہیں، کہو کہ پھر تم ڈرتے کیوں نہیں؟ ﴿۸۷﴾ کہو کہ اگر تم جانتے ہو تو بتاؤ کہ وہ کون ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہی ہے اور وہ پناہ دیتا ہے اور اس کے مقابل کوئی کسی کو پناہ نہیں دے سکتا ﴿۸۸﴾ فوراً کہہ دیں گے کہ (ایسی بادشاہی تو) خدا ہی کی ہے، تو کہو پھر تم پر جادو کہاں سے پڑ جاتا ہے؟ ﴿۸۹﴾ بات یہ ہے کہ ہم نے ان کے پاس حق پہنچا دیا ہے اور جو (بت پرستی کئے جاتے ہیں) بےشک جھوٹے ہیں ﴿۹۰﴾ خدا نے نہ تو (اپنا) کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس کے ساتھ کوئی معبود ہے، ایسا ہوتا تو ہر معبود اپنی اپنی مخلوقات کو لے کر چل دیتا اور ایک دوسرے پر غالب آجاتا۔ یہ لوگ جو کچھ خدا کے بارے میں بیان کرتے ہیں خدا اس سے پاک ہے ﴿۹۱﴾ وہ پوشیدہ اور ظاہر کو جانتا ہے اور (مشرک) جو اس کے ساتھ شریک کرتے ہیں اس کی شان اس سے اونچی ہے ﴿۹۲﴾ (اے محمدﷺ) کہو کہ اے پروردگار جس عذاب کا ان (کفار) سے وعدہ ہو رہا ہے، اگر تو میری زندگی میں ان پر نازل کرکے مجھے بھی دکھادے ﴿۹۳﴾ تو اے پروردگار مجھے (اس سے محفوظ رکھیئے اور) ان ظالموں میں شامل نہ کیجیئے ﴿۹۴﴾ اور جو وعدہ ہم ان سے کر رہے ہیں ہم تم کو دکھا کر ان پر نازل کرنے پر قادر ہیں ﴿۹۵﴾ اور بری بات کے جواب میں ایسی بات کہو جو نہایت اچھی ہو۔ اور یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے ﴿۹۶﴾ اور کہو کہ اے پروردگار! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ مانگتا ہو ﴿۹۷﴾ اور اے پروردگار! اس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آموجود ہوں ﴿۹۸﴾ (یہ لوگ اسی طرح غفلت میں رہیں گے) یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آجائے گی تو کہے گا کہ اے پروردگار! مجھے پھر (دنیا میں) واپس بھیج دے ﴿۹۹﴾ تاکہ میں اس میں جسے چھوڑ آیا ہوں نیک کام کیا کروں۔ ہرگز نہیں۔ یہ ایک ایسی بات ہے کہ وہ اسے زبان سے کہہ رہا ہوگا (اور اس کے ساتھ عمل نہیں ہوگا) اور اس کے پیچھے برزخ ہے (جہاں وہ) اس دن تک کہ (دوبارہ) اٹھائے جائیں گے، (رہیں گے) ﴿۱۰۰﴾ پھر جب صور پھونکا جائے گا تو نہ تو ان میں قرابتیں ہوں گی اور نہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے ﴿۱۰۱﴾ تو جن کے (عملوں کے) بوجھ بھاری ہوں گے۔ وہ فلاح پانے والے ہیں ﴿۱۰۲﴾ اور جن کے بوجھ ہلکے ہوں گے وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے تئیں خسارے میں ڈالا، ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے ﴿۱۰۳﴾ آگ ان کے مونہوں کو جھلس دے گی اور وہ اس میں تیوری چڑھائے ہوں گے ﴿۱۰۴﴾ کیا تم کو میری آیتیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتیں تھیں (نہیں) تم ان کو سنتے تھے (اور) جھٹلاتے تھے ﴿۱۰۵﴾ اے ہمارے پروردگار! ہم پر ہماری کم بختی غالب ہوگئی اور ہم رستے سے بھٹک گئے ﴿۱۰۶﴾ اے پروردگار! ہم کو اس میں سے نکال دے، اگر ہم پھر (ایسے کام) کریں تو ظالم ہوں گے ﴿۱۰۷﴾ (خدا) فرمائے گا کہ اسی میں ذلت کے ساتھ پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ کرو ﴿۱۰۸﴾ میرے بندوں میں ایک گروہ تھا جو دعا کیا کرتا تھا کہ اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لائے تو تُو ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے ﴿۱۰۹﴾ تو تم ان سے تمسخر کرتے رہے یہاں تک کہ ان کے پیچھے میری یاد بھی بھول گئے اور تم (ہمیشہ) ان سے ہنسی کیا کرتے تھے ﴿۱۱۰﴾ آج میں نے اُن کو اُن کے صبر کا بدلہ دیا، کہ وہ کامیاب ہوگئے ﴿۱۱۱﴾ (خدا) پوچھے گا کہ تم زمین میں کتنے برس رہے؟ ﴿۱۱۲﴾ وہ کہیں گے کہ ہم ایک روز یا ایک روز سے بھی کم رہے تھے، شمار کرنے والوں سے پوچھ لیجیئے ﴿۱۱۳﴾ (خدا) فرمائے گا کہ (وہاں) تم (بہت ہی) کم رہے۔ کاش تم جانتے ہوتے ﴿۱۱۴﴾ کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ہم نے تم کو بےفائدہ پیدا کیا ہے اور یہ تم ہماری طرف لوٹ کر نہیں آؤ گے؟ ﴿۱۱۵﴾ تو خدا جو سچا بادشاہ ہے (اس کی شان) اس سے اونچی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی عرش بزرگ کا مالک ہے ﴿۱۱۶﴾ اور جو شخص خدا کے ساتھ اور معبود کو پکارتا ہے جس کی اس کے پاس کچھ بھی سند نہیں تو اس کا حساب خدا ہی کے ہاں ہوگا۔ کچھ شک نہیں کہ کافر رستگاری نہیں پائیں گے ﴿۱۱۷﴾ اور خدا سے دعا کرو کہ میرے پروردگار مجھے بخش دے اور (مجھ پر) رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے ﴿۱۱۸﴾

PARA / CHAPTER 18
SURAH NAME Al-Mu’minun
CLASSIFICATION Meccan – Makki Surah
SURAH NO 23
DOWNLOAD Surah Al Muminun MP3 Download
DOWNLOAD Surah Al Muminun Urdu Translation MP3 Download
DOWNLOAD Surah Al Muminun English Translation MP3 Download
VOICE Dr Israr Ahmed

About Surah Al Mu’minun

The sura al Muminun is a Meccan surah. It composes 118 verses. Its classification order in the Holy Quran is the number 23. In the order of revelation, it ranks 74. There is no verse of prostration in this surah. Listen to it or download this Surah Recitation in mp3 format free from our site. Read surah with Urdu Translation, Tafseer, or Tarjuma in Urdu, English, and Arabic text and audio Mp3. It is the 23 Surah in the Quran with 118 verses, you can read full Surah Muminun with Urdu Translation or tarjuma online. The surah’s position in the Quran is in Juz 18 and it is called Makki sura.

Name:NAME: المؤمنون, Al-Mu’minoon

Name taken from Verse 1 where there is a mention of “Al-Mu’minoon”.

١ قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ
1 Certainly will the believers have succeeded:

But It does not mean that this name is the actual topic discussed in the whole Surah. It is just a reference and mark/symbol to distinguish this Surah from others as is with most other Surahs of the Quran. While there are diversified topics discussed in these Surahs.

Surah Details

ENGLISH NAME: The Believers.
CHAPTER NUMBER: 23
SURAH MUMINUN TOTAL VERSES: 118
SURAH MUMINUN TOTAL WORDS: 1,052
TOTAL UNIQUE WORDS WITHOUT REPETITION: 622
TOTAL LETTERS: 4,483
REVELATION PERIOD:
Meccan, Approx. 615 – 619 AD

Main Characters

God, Believers, Nuh/Noah, Ad, Hud, Moses, Pharaoh, Jesus, Maryam/Marry, Disbelievers.

Sura Main Topics

Traits Of Believers, Stages Of Embryo Creation, Prophet Nuh Story, Prophet Hud Story, Prophet Moses story, Religion Is One For All Mankind, After Death Barzakh/Barrier in-between, Time Stayed on Earth look like a Day Or less Than that.

Surah Key Verses

١٢ وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلَالَةٍ مِنْ طِينٍ

12 And certainly did We create man from an extract of clay.

١٣ ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَكِينٍ

13 Then We placed him as a sperm drop in a firm lodging.

١٤ ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَامًا فَكَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْمًا ثُمَّ أَنْشَأْنَاهُ خَلْقًا آخَرَ ۚ فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ

14 Then We made the sperm-drop into a clinging clot, and We made the clot into a lump [of flesh], and We made [from] the lump, bones, and We covered the bones with flesh; then We developed him into another creation. So blessed is Allah, the best of creators.

٥٠ وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُ آيَةً وَآوَيْنَاهُمَا إِلَىٰ رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ

50 And We made the son of Mary and his mother a sign and sheltered them within a high ground having level [areas] and flowing water.

١١٢ قَالَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِي الْأَرْضِ عَدَدَ سِنِينَ

112 [Allah] will say, “How long did you remain on earth in a number of years?”

١١٣ قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَاسْأَلِ الْعَادِّينَ

113 They will say, “We remained a day or part of a day; ask those who enumerate.”

١١٤ قَالَ إِنْ لَبِثْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا ۖ لَوْ أَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ

114 He will say, “You stayed not but a little – if only you had known.

SUMMARY OF TOPICS
1-7(Traits Of Believers, Pray, Zakat, No Sex Except With Wives Or Those Their Right Hands Possess), 12-18(Stages Of Creation, Embryo, Bones, Flesh, Creation, Death Etc), 23-29(Prophet Nuh Story, People Disbelieved Him, Allah Drowned All In Great Flood.), 31-43(Prophet Hud Story, Sent To Ad, Denied, Allah Destroyed Them In A Mighty Blast), 45-49 (Prophet Moses, Sent To Pharaoh, Denied And God Destroyed Them), 50(Jesus And Maryam On High Place), 51-61(Religion Is One For All Mankind, Traits Of Believers), 62(And We Do Not Lay On Any Soul A Burden Except To The Extent Of Its Ability), 74-83(Those Not Believe Are Strayed From Path, He Who Produced For You Hearing And Vision And Hearts, They Say We Do not Believe In Hereafter, This Is Not But Legends Of The Former Peoples ), 84-87(Even Disbelievers Say All Created By Allah), 96(Repel Evil With Good), 99-101(When Death Comes, They Wish To Go Back In World, But A Barzakh/Barrier Between Them, No Relations Among Them On The Last Day), 107-108(They Will Try To Speak With Allah; But Allah Will Say “Remain Despised Therein And Do Not Speak To Me), 112-114(How Long Stayed In Earth; They Will Say, “We Remained A Day Or Part Of A Day)

Summary Of Surah

1-7(Traits Of Believers, Pray, Zakat, No Sex Except With Wives Or Those Their Right Hands Possess), 12-18(Stages Of Creation, Embryo, Bones, Flesh, Creation, Death Etc), 23-29(Prophet Nuh Story, People Disbelieved Him, Allah Drowned All In Great Flood.), 31-43(Prophet Hud Story, Sent To Ad, Denied, Allah Destroyed Them In A Mighty Blast), 45-49 (Prophet Moses, Sent To Pharaoh, Denied And God Destroyed Them), 50(Jesus And Maryam On High Place), 51-61(Religion Is One For All Mankind, Traits Of Believers), 62(And We Do Not Lay On Any Soul A Burden Except To The Extent Of Its Ability), 74-83(Those Not Believe Are Strayed From Path, He Who Produced For You Hearing And Vision And Hearts, They Say We Do not Believe In Hereafter, This Is Not But Legends Of The Former Peoples ), 84-87(Even Disbelievers Say All Created By Allah), 96(Repel Evil With Good), 99-101(When Death Comes, They Wish To Go Back In World, But A Barzakh/Barrier Between Them, No Relations Among Them On The Last Day), 107-108(They Will Try To Speak With Allah; But Allah Will Say “Remain Despised Therein And Do Not Speak To Me), 112-114(How Long Stayed In Earth; They Will Say, “We Remained A Day Or Part Of A Day)

Explanation And Back Ground

This Surah has 118 verses divided into 6 Rukus/Sections. This Surah was revealed in Mecca. At a time when there was the peak of a famine in the region. The intense friction had begun between Prophet Muhammad and the disbelievers, though persecution had not yet begun. There is a tradition related by Urwah bin Zubair that Umar bin Khattab said, “This Surah was revealed in my presence and I remember that Prophet Muhammad said that ten such verses (Beginning 10 verses of this Surah) have been sent down to me that the one who qualifies/acts upon them, will most surely go to Paradise.

In another tradition, the Prophet said “On the Last Day, the angels will give glad tidings about a Garden of delight to those who recite Surah Muminun, and when the Death Angel comes to take their soul, he will give them such great tidings that they will be delighted.

Like other Surahs revealed in Mecca, we find the emphasis on monotheism or the Oneness of God and the institution of Prophethood. It narrates the God’s majesty reflected in the natural wonders of creation and in numerous signs in the world and in man’s own self and draws attention to various stages of human creation and uses all this to state the certainty of the hereafter and the judgment and accountability that all will face there.

Credit:: Description Quoted From thelastdialogue

Read Surah Al Muminun Tafseer in text and audio MP3. You can read and listen full tafseer of Surah Al Muminun.

You can easily download full Surah Al Muminun Tafseer.

Download Full Tafseer of Surah Al Muminun in MP3.

Surah Al Muminun Tafseer

Listen to Surah Al Muminun Tafseer in easy and understandable words by Dr Israr Ahmed. You can listen to the Tafseer of the complete Surah Al Muminun in the voice of Dr Israr Ahmad to understand its meaning and obey its orders. Now it is easy to understand the teachings of the Surah Al Muminun as the complete and detailed Tafsir of Surah Al Muminun is available at BusyRoute.com

Surah Al Muminun is originally present in the Arabic language. Therefore, it is not easy to understand its real meaning and teachings by any non-native person. In Pakistan, many people don’t know Arabic, so they look for easy and understandable Surah Al Muminun Tafsir in Urdu so that they can understand the true meaning of the Surah Al Muminun.

Many Surah Al Muminun Tafsirs are available but are not easy to understand by the layman. BusyRoute is providing you the opportunity to listen to Audio Surah Al Muminun Tafseer in the voice of Dr Israr Ahmed. He is a well-known Muslim scholar and has many followers around the world. He explains the teachings of the Surah Al Muminun in easy and understandable words that anyone can understand.

On this page, you can find Full Audio Surah Al Muminun Tafseer and listen to it. You can also download the Audio Surah Al Muminun Tafsir on your devices to listen to it later. Surah Al Muminun Tafseer MP3 becomes easy to listen to. With that, you can listen to it anytime when you are free while traveling or doing anything that provides a quiet listening time. Just play the Surah Al Muminun Tafseer Online directly at BusyRoute if you have an active internet connection and listen to it. If you download Surah Al Muminun Tafseer Audio on your devices, you can listen to it without an active internet connection available.

It is a must for everyone to learn the true meaning of the Surah Al Muminun and Audio Surah Al Muminun Tafseer is an easy way to do it. Listen Surah Al Muminun Tafseer and bring improvement in your way of life with the teachings of Islam.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *