Surah Al Hijr Tafseer

Listen Surah Al Hijr Tafseer In MP3

Al-Hijr

SURAH IBRAHIMSURAH AN NAHL

VIEW IN ARABICURDU TRANSLATIONENGLISH TRANSLATIONVIEW IN PDF

SURAH AL HIJR TAFSEER

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

آلرا۔ یہ خدا کی کتاب اور قرآن روشن کی آیتیں ہیں ﴿۱﴾ کسی وقت کافر لوگ آرزو کریں گے کہ اے کاش وہ مسلمان ہوتے ﴿۲﴾ (اے محمد) ان کو اُن کے حال پر رہنے دو کہ کھالیں اور فائدے اُٹھالیں اور (طول) امل ان کو دنیا میں مشغول کئے رہے عنقریب ان کو (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا ﴿۳﴾ اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی۔ مگر اس کا وقت مرقوم ومعین تھا ﴿۴﴾ کوئی جماعت اپنی مدت (وفات) سے نہ آگے نکل سکتی ہے نہ پیچھے رہ سکتی ہے ﴿۵﴾ اور کفار کہتے ہیں کہ اے شخص جس پر نصیحت (کی کتاب) نازل ہوئی ہے تُو تو دیوانہ ہے ﴿۶﴾ اگر تو سچا ہے تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں لے آتا ﴿۷﴾ (کہہ دو) ہم فرشتوں کو نازل نہیں کیا کرتے مگر حق کے ساتھ اور اس وقت ان کو مہلت نہیں ملتی ﴿۸﴾ بےشک یہ (کتاب) نصیحت ہمیں نے اُتاری ہے اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں ﴿۹﴾ اور ہم نے تم سے پہلے لوگوں میں بھی پیغمبر بھیجے تھے ﴿۱۰﴾ اور اُن کے پاس کوئی پیغمبر نہیں آتا تھا مگر وہ اُس کے ساتھ استہزاء کرتے تھے ﴿۱۱﴾ اسی طرح ہم اس (تکذیب وضلال) کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کر دیتے ہیں ﴿۱۲﴾ سو وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور پہلوں کی روش بھی یہی رہی ہے ﴿۱۳﴾ اوراگر ہم آسمان کا کوئی دروازہ اُن پر کھول دیں اور وہ اس میں چڑھنے بھی لگیں ﴿۱۴﴾ تو بھی یہی کہیں کہ ہماری آنکھیں مخمور ہوگئی ہیں بلکہ ہم پر جادو کر دیا گیا ہے ﴿۱۵﴾ اور ہم ہی نے آسمان میں برج بنائے اور دیکھنے والوں کے لیے اُس کو سجا دیا ﴿۱۶﴾ اور ہر شیطان راندہٴ درگاہ سے اُسے محفوظ کر دیا ﴿۱۷﴾ ہاں اگر کوئی چوری سے سننا چاہے تو چمکتا ہوا انگارہ اس کے پیچھے لپکتا ہے ﴿۱۸﴾ اور زمین کو بھی ہم ہی نے پھیلایا اور اس پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے اور اس میں ہر ایک سنجیدہ چیز اُگائی ﴿۱۹﴾ اور ہم ہی نے تمہارے لیے اور ان لوگوں کے لیے جن کو تم روزی نہیں دیتے اس میں معاش کے سامان پیدا کئے ﴿۲۰﴾ اور ہمارے ہاں ہر چیز کے خزانے ہیں اور ہم ان کو بمقدار مناسب اُتارتے رہتے ہیں ﴿۲۱﴾ اور ہم ہی ہوائیں چلاتے ہیں (جو بادلوں کے پانی سے) بھری ہوئی ہوتی ہیں اور ہم ہی آسمان سے مینہ برساتے ہیں اور ہم ہی تم کو اس کا پانی پلاتے ہیں اور تم تو اس کا خرانہ نہیں رکھتے ﴿۲۲﴾ اور ہم ہی حیات بخشتے اور ہم ہی موت دیتے ہیں۔ اور ہم سب کے وارث (مالک) ہیں ﴿۲۳﴾ اور جو لوگ تم میں پہلے گزر چکے ہیں ہم کو معلوم ہیں اور جو پیچھے آنے والے ہیں وہ بھی ہم کو معلوم ہیں ﴿۲۴﴾ اور تمہارا پروردگار (قیامت کے دن) ان سب کو جمع کرے گا وہ بڑا دانا (اور) خبردار ہے ﴿۲۵﴾ اور ہم نے انسان کو کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے پیدا کیا ہے ﴿۲۶﴾ اور جنوں کو اس سے بھی پہلے بےدھوئیں کی آگ سے پیدا کیا تھا ﴿۲۷﴾ اور جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے ایک بشر بنانے والا ہوں ﴿۲۸﴾ جب اس کو (صورت انسانیہ میں) درست کر لوں اور اس میں اپنی (بےبہا چیز یعنی) روح پھونک دوں تو اس کے آگے سجدے میں گر پڑنا ﴿۲۹﴾ تو فرشتے تو سب کے سب سجدے میں گر پڑے ﴿۳۰﴾ مگر شیطان کہ اس نے سجدہ کرنے والوں کے ساتھ ہونے سے انکار کر دیا ﴿۳۱﴾ (خدا نے فرمایا) کہ ابلیس! تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا ﴿۳۲﴾ (اس نے) کہا کہ میں ایسا نہیں ہوں کہ انسان کو جس کو تو نے کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے بنایا ہے سجدہ کروں ﴿۳۳﴾ (خدا نے) فرمایا یہاں سے نکل جا۔ تو مردود ہے ﴿۳۴﴾ اور تجھ پر قیامت کے دن تک لعنت (برسے گی) ﴿۳۵﴾ (اس نے) کہا کہ پروردگار مجھے اس دن تک مہلت دے جب لوگ (مرنے کے بعد) زندہ کئے جائیں گے ﴿۳۶﴾ فرمایا کہ تجھے مہلت دی جاتی ہے ﴿۳۷﴾ وقت مقرر (یعنی قیامت) کے دن تک ﴿۳۸﴾ (اس نے) کہا کہ پروردگار جیسا تونے مجھے رستے سے الگ کیا ہے میں بھی زمین میں لوگوں کے لیے (گناہوں) کو آراستہ کر دکھاؤں گا اور سب کو بہکاؤں گا ﴿۳۹﴾ ہاں ان میں جو تیرے مخلص بندے ہیں (ان پر قابو چلنا مشکل ہے) ﴿۴۰﴾ (خدا نے) فرمایا کہ مجھ تک (پہنچنے کا) یہی سیدھا رستہ ہے ﴿۴۱﴾ جو میرے (مخلص) بندے ہیں ان پر تجھے کچھ قدرت نہیں (کہ ان کو گناہ میں ڈال سکے) ہاں بد راہوں میں سے جو تیرے پیچھے چل پڑے ﴿۴۲﴾ اور ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے ﴿۴۳﴾ اس کے سات دروازے ہیں۔ ہر ایک دروازے کے لیے ان میں سے جماعتیں تقسیم کردی گئی ہیں ﴿۴۴﴾ جو متقی ہیں وہ باغوں اور چشموں میں ہوں گے ﴿۴۵﴾ (ان سے کہا جائے گا کہ) ان میں سلامتی (اور خاطر جمع سے) داخل ہوجاؤ ﴿۴۶﴾ اور ان کے دلوں میں جو کدورت ہوگی ان کو ہم نکال کر (صاف کر) دیں گے (گویا) بھائی بھائی تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں ﴿۴۷﴾ نہ ان کو وہاں کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ وہاں سے نکالے جائیں گے ﴿۴۸﴾ (اے پیغمبر) میرے بندوں کو بتادو کہ میں بڑا بخشنے والا (اور) مہربان ہوں ﴿۴۹﴾ اور یہ کہ میرا عذاب بھی درد دینے والا عذاب ہے ﴿۵۰﴾ اور ان کو ابراہیم کے مہمانوں کا احوال سنادو ﴿۵۱﴾ جب وہ ابراہیم کے پاس آئے تو سلام کہا۔ (انہوں نے) کہا کہ ہمیں تو تم سے ڈر لگتا ہے ﴿۵۲﴾ (مہمانوں نے) کہا کہ ڈریئے نہیں ہم آپ کو ایک دانشمند لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں ﴿۵۳﴾ بولے کہ جب مجھے بڑھاپے نے آ پکڑا تو تم خوشخبری دینے لگے۔ اب کاہے کی خوشخبری دیتے ہو ﴿۵۴﴾ (انہوں نے) کہا ہم آپ کو سچی خوشخبری دیتے ہیں آپ مایوس نہ ہوئیے ﴿۵۵﴾ (ابراہیم نے) کہا کہ خدا کی رحمت سے (میں مایوس کیوں ہونے لگا اس سے) مایوس ہونا گمراہوں کا کام ہے ﴿۵۶﴾ پھر کہنے لگے کہ فرشتو! تمہیں (اور) کیا کام ہے ﴿۵۷﴾ (انہوں نے) کہا کہ ہم ایک گنہگار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں (کہ اس کو عذاب کریں) ﴿۵۸﴾ مگر لوط کے گھر والے کہ ان سب کو ہم بچالیں گے ﴿۵۹﴾ البتہ ان کی عورت (کہ) اس کے لیے ہم نے ٹھہرا دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جائے گی ﴿۶۰﴾ پھر جب فرشتے لوط کے گھر گئے ﴿۶۱﴾ تو لوط نے کہا تم تو ناآشنا سے لوگ ہو ﴿۶۲﴾ وہ بولے کہ نہیں بلکہ ہم آپ کے پاس وہ چیز لے کر آئے ہیں جس میں لوگ شک کرتے تھے ﴿۶۳﴾ اور ہم آپ کے پاس یقینی بات لے کر آئے ہیں اور ہم سچ کہتے ہیں ﴿۶۴﴾ تو آپ کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے نکلیں اور خود ان کے پیچھے چلیں اور اور آپ میں سے کوئی شخص مڑ کر نہ دیکھے۔ اور جہاں آپ کو حکم ہو وہاں چلے جایئے ﴿۶۵﴾ اور ہم نے لوط کی طرف وحی بھیجی کہ ان لوگوں کی جڑ صبح ہوتے ہوتے کاٹ دی جائے گی ﴿۶۶﴾ اور اہل شہر (لوط کے پاس) خوش خوش (دوڑے) آئے ﴿۶۷﴾ (لوط نے) کہا کہ یہ میرے مہمان ہیں (کہیں ان کے بارے میں) مجھے رسوا نہ کرنا ﴿۶۸﴾ اور خدا سے ڈرو۔ اور میری بےآبروئی نہ کیجو ﴿۶۹﴾ وہ بولے کیا ہم نے تم کو سارے جہان (کی حمایت وطرفداری) سے منع نہیں کیا ﴿۷۰﴾ (انہوں نے) کہا کہ اگر تمہیں کرنا ہی ہے تو یہ میری (قوم کی) لڑکیاں ہیں (ان سے شادی کرلو) ﴿۷۱﴾ (اے محمد) تمہاری جان کی قسم وہ اپنی مستی میں مدہوش (ہو رہے) تھے ﴿۷۲﴾ سو ان کو سورج نکلتے نکلتے چنگھاڑ نے آپکڑا ﴿۷۳﴾ اور ہم نے اس شہر کو (الٹ کر) نیچے اوپر کردیا۔ اور ان پر کھنگر کی پتھریاں برسائیں ﴿۷۴﴾ بےشک اس (قصے) میں اہل فراست کے لیے نشانی ہے ﴿۷۵﴾ اور وہ (شہر) اب تک سیدھے رستے پر (موجود) ہے ﴿۷۶﴾ بےشک اس میں ایمان لانے والوں کے لیے نشانی ہے ﴿۷۷﴾ اور بَن کے رہنے والے (یعنی قوم شعیب کے لوگ) بھی گنہگار تھے ﴿۷۸﴾ تو ہم نے ان سے بھی بدلہ لیا۔ اور یہ دونوں شہر کھلے رستے پر (موجود) ہیں ﴿۷۹﴾ اور (وادی) حجر کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کی تکذیب کی ﴿۸۰﴾ ہم نے ان کو اپنی نشانیاں دیں اور وہ ان سے منہ پھرتے رہے ﴿۸۱﴾ اور وہ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے تھے (کہ) امن (واطمینان) سے رہیں گے ﴿۸۲﴾ تو چیخ نے ان کو صبح ہوتے ہوتے آپکڑا ﴿۸۳﴾ اور جو کام وہ کرتے تھے وہ ان کے کچھ بھی کام نہ آئے ﴿۸۴﴾ اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو (مخلوقات) ان میں ہے اس کو تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ اور قیامت تو ضرور آکر رہے گی تو تم (ان لوگوں سے) اچھی طرح سے درگزر کرو ﴿۸۵﴾ کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار (سب کچھ) پیدا کرنے والا (اور) جاننے والا ہے ﴿۸۶﴾ اور ہم نے تم کو سات (آیتیں) جو (نماز میں) دہرا کر پڑھی جاتی ہیں (یعنی سورہٴ الحمد) اور عظمت والا قرآن عطا فرمایا ہے ﴿۸۷﴾ اور ہم نے کفار کی کئی جماعتوں کو جو (فوائد دنیاوی سے) متمتع کیا ہے تم ان کی طرف (رغبت سے) آنکھ اٹھا کر نہ دیکھنا اور نہ ان کے حال پر تاسف کرنا اور مومنوں سے خاطر اور تواضع سے پیش آنا ﴿۸۸﴾ اور کہہ دو کہ میں تو علانیہ ڈر سنانے والا ہوں ﴿۸۹﴾ (اور ہم ان کفار پر اسی طرح عذاب نازل کریں گے) جس طرح ان لوگوں پر نازل کیا جنہوں نے تقسیم کردیا ﴿۹۰﴾ یعنی قرآن کو (کچھ ماننے اور کچھ نہ ماننے سے) ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا ﴿۹۱﴾ تمہارے پروردگار کی قسم ہم ان سے ضرور پرسش کریں گے ﴿۹۲﴾ ان کاموں کی جو وہ کرتے رہے ﴿۹۳﴾ پس جو حکم تم کو (خدا کی طرف سے) ملا ہے وہ (لوگوں کو) سنا دو اور مشرکوں کا (ذرا) خیال نہ کرو ﴿۹۴﴾ ہم تمہیں ان لوگوں (کے شر) سے بچانے کے لیے جو تم سے استہزاء کرتے ہیں کافی ہیں ﴿۹۵﴾ جو خدا کے ساتھ معبود قرار دیتے ہیں۔ سو عنقریب ان کو (ان باتوں کا انجام) معلوم ہوجائے گا ﴿۹۶﴾ اور ہم جانتے ہیں کہ ان باتوں سے تمہارا دل تنگ ہوتا ہے ﴿۹۷﴾ تو تم اپنے پروردگار کی تسبیح کہتے اور (اس کی) خوبیاں بیان کرتے رہو اور سجدہ کرنے والوں میں داخل رہو ﴿۹۸﴾ اور اپنے پروردگار کی عبادت کئے جاؤ یہاں تک کہ تمہاری موت (کا وقت) آجائے ﴿۹۹﴾

Read and Listen Tafseer of Any Surah
PARA / CHAPTER 13 – 14
SURAH NAME Al-Hijr
CLASSIFICATION Meccan – Makki Surah
SURAH NO 15
DOWNLOAD Surah Al Hijr MP3 Download
DOWNLOAD Surah Al Hijr Urdu Translation MP3 Download
DOWNLOAD Surah Al Hijr English Translation MP3 Download
VOICE Dr Israr Ahmed

About Surah Al Hijr

The sura al Hijr is a Meccan surah. It composes 99 verses. Its classification order in the Holy Quran is the number 15. In the order of revelation, it ranks 54. There is no verse of prostration in this surah. Listen to or download his surah recitation of The Rock in mp3 format free from our site. Read Surah Hijr with Urdu Translation, Tafseer, or tarjuma in Urdu, English, and Arabic text and audio mp3. It is the 15 Surah in the Quran with 99 verses you can read the full Surah Hijr with Urdu Translation and Tafseer free only from our site. The surah’s position in the Quran is in Juz 13 – 14 and it is called Makki sura.

Name:لحجر, Al-Hijr

Name taken from Verse 80 where there is a mention of “Al-Hijr”.

٨٠ وَلَقَدْ كَذَّبَ أَصْحَابُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِينَ

80 The people of the Rock also rejected the messengers.

But It does not mean that this name is the actual topic discussed in the whole Surah. It is just a reference and mark/symbol to distinguish this Surah from others as is with most other Surahs of the Quran. While there are diversified topics discussed in these Surahs.

Surah Details

English Name: The City Of Stone, The Rock
Chapter Number:15
Surah Total Verses:99
Surah Total Words:657
Total Unique Words Without Repetition:432
Total letter:2882
Revelation Period: Meccan, Approx. 619 – 621 AD

Main Characters

God, Disbelievers, Human being, Jinn, Adam, Angels, Iblis/Devil, Ibrahim, Lut, Prophet Shoaib, and Thamud.

Sura Main Topics

Creation, Adam, Angel Prostration, Iblis/Devil Refusal, 7 seven Doors Of Hell, Angels came To Ibrahim with tidings of Issac and Punishment to Lut’s people, Lut’s people Destroyed, God has given Prophet Muhammad Seven Of The Often Repeated(Verses) Saba Minul Misani.

Surah Key Verses

١٤ وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَابًا مِنَ السَّمَاءِ فَظَلُّوا فِيهِ يَعْرُجُونَ

14 And [even] if We opened to them a gate from the heaven and they continued therein to ascend,

١٥ لَقَالُوا إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَسْحُورُونَ

15 They would say, “Our eyes have only been dazzled. Rather, we are a people affected by magic.”

٣٩ قَالَ رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ

39 [Iblees] said, “My Lord, because You have put me in error, I will surely make [disobedience] attractive to them on earth, and I will mislead them all

٤٠ إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ

40 Except, among them, Your chosen servants.”

٤١ قَالَ هَٰذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ

41 [Allah] said, “This is a path [of return] to Me [that is] straight.

٤٢ إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ إِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغَاوِينَ

42 Indeed, My servants – no authority will you have over them, except those who follow you of the deviators.

٨٧ وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ

87 And We have certainly given you, [O Muhammad], seven of the often-repeated [verses] and the great Qur’an.

Summary Of Surah

1-5(Last Day The Unbelievers Will Wish They Were Muslims, God Did Not Destroy any City but That for It Was a Known Decree, no Nation Will Precede its Term, nor Will They Remain Thereafter), 6-15(Disbelievers Say Why Do You Not Bring Us The Angels, God Replied We Do Not Send Down the Angels Except With Truth, Even if We Opened to Them a Gate From the Heaven They Will Not Believe), 16-19(God Made Great Stars and Burj/ Constellations in the Heaven, Protected It From Every Devil, God Made the Earth Spread It and Cast Therein Firmly Set Mountains), 26-27(Man Created From Clay, Jinn Created From Fire), 28-42(Creation of Adam, God Ordered Angels to Prostrate Adam, all Did, but Iblis/ Satan/Devil Refused, God Put Curse on Satan/Devil and Expelled Him, He Asked Reprieve Till Last Day and Said my Lord, Because You Have Put Me in Error, I Will Surely Make [Disobedience] Attractive to Man on Earth, and I Will Mislead Them all), 43-44 (7 Seven Doors of Hell), 51-60(Angels Came to Ibrahim, Ibrahim’s Fear, Tiding Of Isaac, Angels Say We Have Been Sent to the People Of Lut), 62-77( Messengers Came to the Family Of Lut, Told Lut To Set Out With his Family During a Portion of the Night and Not Turn Back, Lut Offered Girls and Daughters to his People To Rescue his Guests, Lut’s People Destroyed, God Said Indeed Those Cities Are Still on Straight Road as Sign for the Believers), 78(Dwellers Of Wood and Prophet Shoaib), 80(Dwellers Of Hijr, Thamud, They Used To Carve From the Mountains, Houses, Feeling Secure but God Seized Them), 87-99(and We Have Certainly Given You (Muhammad), Seven Of The Often Repeated. Saba Minul Misani, So Do Not Extend Your Eyes Toward That by Which We Have Given Enjoyment to [Certain] Categories of the Disbelievers, God Knows That Your Breast Is Constrained by What They Say, but Worship Your Lord Until There Comes to You the Certainty/or Death)

Explanation And Back Ground

This Surah has 99 verses divided into 6 Rukus/Sections. This Surah was revealed in Mecca in a later stage of Prophet Muhammad’s preaching in Mecca when persecution had become severe. Its revelation period is almost the same as that of Surah Ibrahim. Its name comes from verse 80 where there is mention of the word “Hijr.” The majority of scholars believe this refers to the people of Thamud and the rocky region mentioned in the stone cities where Thamud used to live in the northern part of the Arab.

This Surah contains comfort and encouragement to the Holy Prophet and disbelievers have been admonished to accept the message and also warned of the consequences of rejecting this Divine revelation by narrating to them the stories of Adam and Devil, Previous Prophets and their people.

The Messenger of God (PBUH) said: The one who recites this Surah will be given good deeds equal to the number of the (Muhajrins)emigrants and the helpers(Ansars).

Credit:: Description Quoted From thelastdialogue

Read Surah Al Hijr Tafseer in text and audio MP3. You can read and listen full tafseer of Surah Al Hijr.

You can easily download full Surah Al Hijr Tafseer.

Download Full Tafseer of Surah Al Hijr in MP3.

Surah Al Hijr Tafseer

Listen to Surah Al Hijr Tafseer in easy and understandable words by Dr Israr Ahmed. You can listen to the Tafseer of the complete Surah Al Hijr in the voice of Dr Israr Ahmad to understand its meaning and obey its orders. Now it is easy to understand the teachings of the Surah Al Hijr as the complete and detailed Tafsir of Surah Al Hijr is available at BusyRoute.com

Surah Al Hijr is originally present in the Arabic language. Therefore, it is not easy to understand its real meaning and teachings by any non-native person. In Pakistan, many people don’t know Arabic, so they look for easy and understandable Surah Al Hijr Tafsir in Urdu so that they can understand the true meaning of the Surah Al Hijr.

Many Surah Al Hijr Tafsirs are available but are not easy to understand by the layman. BusyRoute is providing you the opportunity to listen to Audio Surah Al Hijr Tafseer in the voice of Dr Israr Ahmed. He is a well-known Muslim scholar and has many followers around the world. He explains the teachings of the Surah Al Hijr in easy and understandable words that anyone can understand.

On this page, you can find Full Audio Surah Al Hijr Tafseer and listen to it. You can also download the Audio Surah Al Hijr Tafsir on your devices to listen to it later. Surah Al Hijr Tafseer MP3 becomes easy to listen to. With that, you can listen to it anytime when you are free while traveling or doing anything that provides a quiet listening time. Just play the Surah Al Hijr Tafseer Online directly at BusyRoute if you have an active internet connection and listen to it. If you download Surah Al Hijr Tafseer Audio on your devices, you can listen to it without an active internet connection available.

It is a must for everyone to learn the true meaning of the Surah Al Hijr and Audio Surah Al Hijr Tafseer is an easy way to do it. Listen Surah Al Hijr Tafseer and bring improvement in your way of life with the teachings of Islam.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *