Ab Yaad Na Aao Rehne Do MP3 Download
TheNaatSharif.com brings to you "Ab Yaad Na Aao Rehne Do Audio" by artist Abdurehman Huzaifi. To Download Ab Yaad Na Aao Rehne Do in MP3, simply click the three vertical dots on the mp3 player and then download.
With TheNaatSharif.com, you will not only enjoy your favorite MP3 Naats, but you will also have access to our best playlists such as Rabi ul Awal Naats, Punjabi Naats, Qawwalies, Nasheeds, Nohay and Manqabats.
Ab Yaad Na Aao Rehne Do Lyrics
اب یاد نہ آؤ، رہنے دو
اب یاد نہ آؤ، رہنے دو
تم روٹھ چکے، دل ٹوٹ چکا، اب یاد نہ آؤ، رہنے دو
اس محفلِ غم میں آنے کی زحمت نہ اُٹھاؤ، رہنے دو
یہ سچ کہ سہانے ماضی کے لمحوں کو بھلانا کھیل نہیں
یہ سچ کے بھڑکتے شعلوں سے دامن کو بچانا کھیل نہیں
رستے ہوئے دل کے زخموں کو دنیا سے چھپانا کھیل نہیں
اوراقِ نظر سے جلووں کی تحریر مٹانا کھیل نہیں
لیکن یہ محبت کے نغمے اس وقت نہ گاؤ، رہنے دو
جو آگ دبی ہے سینے میں ہونٹوں پہ نہ لاؤ، رہنے دو
تم روٹھ چکے، دل ٹوٹ چکا، اب یاد نہ آؤ، رہنے دو
اس محفلِ غم میں آنے کی زحمت نہ اُٹھاؤ، رہنے دو
جاری ہیں وطن کی راہوں میں ہر سمتِ لہو کے فوارے
دکھ درد کی چوٹیں کھا کھا کر لرزاں ہیں دلوں کی گہوارے
انگشت بہ لب ہیں شمس و قمر حیران و پریشاں ہیں تارے
ہیں باد سحر کے جھونکے بھی طوفان مسلسل کے دھارے
اب فرصتِ ناؤ نوش کہاں؟ اب یاد نہ آؤ، رہنے دو
طوفان میں رہنے والوں کو غافل نہ بناؤ، رہنے دو
تم روٹھ چکے، دل ٹوٹ چکا، اب یاد نہ آؤ، رہنے دو
اس محفلِ غم میں آنے کی زحمت نہ اُٹھاؤ، رہنے دو
مانا کہ محبت کی خاطر ہم تم نے قسم بھی کھائی تھی
یہ امن و سکوں سے دور فضا پیغامِ سکوں بھی لائی تھی
وہ دور بھی تھا جب دنیا کی ہر شے پہ جوانی چھائی تھی
خوابوں کی نشیلی بد مستی معصوم دلوں پر چھائی تھی
لیکن وہ زمانہ دور گیا، اب یاد نہ آؤ، رہنے دو
جس راہ پہ جانا لازم ہے، اُسے نہ ہٹاؤ، رہنے دو
تم روٹھ چکے، دل ٹوٹ چکا، اب یاد نہ آؤ، رہنے دو
اس محفلِ غم میں آنے کی زحمت نہ اُٹھاؤ، رہنے دو
اب وقت نہیں اُن نغموں کا جو خوابوں کو بیدار کریں
اب وقت ہے ایسے نعروں کا جو سوتوں کو ہوشیار کریں
دنیا کو ضرورت ہے اُن کی جو تلواروں کو پیار کریں
جو قوم و وطن کے قدموں پر قربانی دیں، ایثار کریں
رودادِ محبت پھر کہنا اب مان بھی جاؤ رہنے دو
جادو نہ جگاؤ، رہنے دو، فتنے نہ اُٹھاؤ، رہنے دو
تم روٹھ چکے، دل ٹوٹ چکا، اب یاد نہ آؤ، رہنے دو
اس محفلِ غم میں آنے کی زحمت نہ اُٹھاؤ، رہنے دو
میں زہرِ حقیقت کی تلخی خوابوں میں چھپاؤں گا کب تک؟
غربت کے دہکتے شعلوں سے دامن کو بچاؤں گا کب تک؟
آشوب جہاں کی دیوی سے کیوں آنکھ چراؤں گا کب تک؟
جس فرض کو پورا کرنا ہے، وہ فرض بھلاؤں گا کب تک؟
اب تاب نہیں نظارے کی جلوے نہ دکھاؤ، رہنے دو
خورشید محبت کے رخ سے پردے نہ اُٹھاؤ، رہنے دو
تم روٹھ چکے، دل ٹوٹ چکا، اب یاد نہ آؤ، رہنے دو
اس محفلِ غم میں آنے کی زحمت نہ اُٹھاؤ، رہنے دو
ممکن ہے زمانہ رخ بدلے، یہ دورِ ہلاکت مٹ جائے
یہ ظلم کی دنیا کروٹ لے، یہ عہدِ ذلالت مٹ جائے
دولت کے فریبی بندوں کا یہ کبر و نخوت مٹ جائیں
برباد وطن کے محلوں سے غیروں کی حکومت مٹ جائے
اس وقت بہ نامِ عہدِ وفا میں خود بھی تمہیں یاد آؤں گا
منہ موڑ کے ساری دنیا سے اُلفت کا سبق دہراؤں
تم روٹھ چکے، دل ٹوٹ چکا، اب یاد نہ آؤ، رہنے دو
اس محفلِ غم میں آنے کی زحمت نہ اُٹھاؤ، رہنے دو
تم روٹھ چکے، دل ٹوٹ چکا، اب یاد نہ آؤ، رہنے دو
اس محفلِ غم میں آنے کی زحمت نہ اُٹھاؤ، رہنے دو
Disclaimer
This Audio is strictly meant for Promotional purposes. We do not wish to make any commercial use of this audio and intended to showcase the creativity of the artist involved. The Original Copyright(s) is (are) solely owned by the companies/Original Artist(s)/Record-Label(s). All the contents are strictly done for promotional purposes.
As per the 3rd section of fair use guidelines, borrowing small bits of material from an original work is more likely to be considered fair use. Copyright disclaimer under section 107 of the copyright Act 1976, allowance is made for fair use.