Ali Ke Ishq Mein Jeena

Listen online or download Ali Ke Ishq Mein Jeena Manqabat in MP3 by Kazmi Brothers & Manqabat MP3

Ali Ke Ishq Mein Jeena Manqabat Lyrics

‎دم علی ع ہر دم علی ع دم دم علی ہر دم علی ع

‎جسے در حیدر کا مل جائے

‎اسے ربِ اکبر مل جائے

‎علی ع کے عشق میں جینا

‎ علی ع کے عشق میں جینا علی کے عشق میں مرنا

‎ہے جب اپنا علی ع وارث تو پھر دنیا سے کیا ڈرنا

‎کوئی حیدر کے جیسا ہے زمانے میں تو دلھلا دے

‎جو اپنے حکم سے ڈوبے ہوئے سورج کوُپلٹا دے

‎بشر کی شکل میں آکر خدا کی بات منوا دے

‎میرا عقدہ کشا مولا

‎میرا حا جت روا مولا

‎میرا مشکل کشا مولا

‎علی کا حکم چلتا ہے زمینوں آسمانوں میں

‎علی محدود کب ہوگا زمانوں میں مکانوں میں

‎علی کے نام کا ہی ورد ہے جاری دیوانوں میں

‎ہے خود نادِ علی مولا

‎مددگارِ نبی مولا

‎ہر اک کا آسرا مولا

‎نہ اب تیرا نہ اب میرا رجب کی آگئی تیرا

‎کرو تیاریاں مل کر ہوئے خوشیوں کے دن تازہ

‎ہم اپنی بارگاہوں میں کریں گے جشن مولا کا

‎لبوں پر ہو سدا مولا

‎کہیں مل کر ذرا مولا

‎ہمارا آپ کا مولا

‎مصیبت کانپنے لگتی ہے اک نعرے کی ہیبت سے

‎مودت کے چمن کی ہر کلی یکلخت کھلتی ہے

‎خدا برحق سہی لیکن پریشانی کے عالم میں

‎علی ع کا نام لینے سے بڑی تسکین ملتی ہے

‎علی انوار کا مصدر علی قرآں کے سینے میں

‎محمد کا رہا ناصر علی مکے مدینے میں

‎ابوذر کو مزہ آیا علی کے ساتھ جینے میں

‎کہاں اس شان کا مولا

‎ہر اک انسان کا مولا

‎دلِ سلمان کا مولا

‎علی کے عشق میں سب کچھ لٹا کے رکس کیا

‎پھر اپنی خاک ہوا میں اڑا کے رکس کیا

‎زہے نصیب درِ سیدہ کا نوکر ہوں

‎وہ جس کے در پہ ستارے نے آکے رکس کیا

‎علی کے نام کا نعرہ لگاتے جائیں گے میثم

‎علی حق ہے اجل اے کس لیئے گھبرائیں گے میثم

‎زباں کٹ جائے گی لیکن علی سمجھائیں گے میثم

‎ادھر خنجر چلا مولا

‎کہا میثم نے یا مولا

‎لہو نے دی صدا مولا

‎یہ زبان کاٹ دو جسم و جاں کاٹ دو مدحتِ مرتضیٰ کی سزا دو مجھے

‎ٹکڑے ٹکڑے کرو میرا سارا بدن آگ روشن کرو اور جلا دو مجھے

‎ذکرِ شاہِ نجف سے رکوں گا چاہے سو بار سولی چڑھا دو مجھے

‎جب میرے جسم کی راکھ بن جائے تو لے کہ ہاتھوں میں اپنے اڑا دو مجھے

‎ایک دو دن نہیں صبحِ محشر تلک جس طرف جس جگہ وہ ہوا جائے گی

‎یہ علی ع کے موالی کا وعدہ رہا یا علی ع یا علی ع کی صدا آئے گی

‎تکلم مدحِ مولا ہے ادب تہذیب لازم ہے

‎مگر جھوٹے خداؤں کی سدا تکذیب لازم ہے

‎خدا پھر مصطفے پھر مرتضیٰ ترتیب لازم ہے

‎ہے کون ان کے سوا مولا

‎خدا و مصطفے مولا

‎علیِ مرتضیٰ مولا

Disclaimer: All audio Tracks shared on thenaatsharif.com are uploaded with permission from their rightful copyright owners. If you believe any of your copyrighted material appears here without authorization, please reach out with a copyright complaint, and we will remove it right away.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *