Presenting you the Ya Ali Mola MP3 Download in the beautiful voice of Muhammad Raza Baltistani. Play online or download Ya Ali Mola Manqabat in MP3 (Audio) for free. On this page you will also get Ya Ali Mola Manqabat Lyrics In Urdu And Hindi.
Muhammad Raza Baltistani's Ya Ali Mola is one of the best audio Manqabat, which you can download at 320kbps by clicking the download button.
Ya Ali Mola Manqabat Lyrics
یہ مسجد یہ منبر یہ قبلہ یہ کعبہ علی مرتضی کا
ازل سے ابد تک، ہے ہر اک زمانہ، علی مرتضی کا
۱-
عجب ایک منظر زمانے نے دیکھا
یہ کہتے ہوئے شمس مغرب سے پلٹا
ہے کافی مرے واسطے اک اشارہ علی مرتضی کا
۲-
خدا جانتا ہے نبی جانتے ہیں
ہر اک علم مولا علی جانتے ہیں
دلیل اس کی ہے یہ سلونی کا دعویٰ علی مرتضی کا
۳-
وہ آدم ہوں یوسف یا ہارون و موسی
ہوں اسحاق و الیاس یعقوب عیسی
ہے مشکل میں ہر اک نبی کو سہارا علی مرتضی کا
۴-
یہ ارماں ہے میرا یہ ہے میری حسرت
خدائے علی دے مجھے اتنی مہلت
بس اک بار دیکھوں نجف جا کے روضہ علی مرتضی کا
۵-
جری کے پدر نے کہا یہ جری سے
ہو اب تم تو شاعر علی مرتضی کے
قصیدہ سناؤ مجھے میرے مولا علی مرتضی کا