Bazm E Haider Lyrics

Manqabat Title Bazm E Haider
Manqabat Artist Farhan Ali Waris
Click Here To Download Bazm E Haider Lyrics

Bazm E Haider Lyrics

علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ
علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ
علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ
علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ

گر ہے جنت میں جانے کی خواہش بزم حیدرؑ میں آنا پڑے گا

گنگنا کے غدیری ترانہ پورا کلمہ سنانا پڑے گا

ہمسری کر رہا ہے علیؑ سے، ٹھیک ہے ہم بھی مانیں گے لیکن

شیخ تجھ کو بھی دو انگلیوں سے بابِ خیبر اٹھانا پڑے گا

گر ہے جنت میں جانے کی خواہش بزم حیدرؑ میں آنا پڑے گا

کہہ کے مرحب سے یہ تیغ حیدرؑ لے کے انگڑائی گردن پہ بیٹھی

تو بہت اڑ رہا ہے ہوا میں، تیرے سر کو اڑانا پڑے گا

گر ہے جنت میں جانے کی خواہش بزم حیدرؑ میں آنا پڑے گا

موت جینے کی دے گی دعائیں زندگی ناز اٹھائے گی لیکن

بغض حیدرؑ کے موذی مرض سے اپنے دل کو بچانا پڑے گا

گر ہے جنت میں جانے کی خواہش بزم حیدرؑ میں آنا پڑے گا

یاد رکھ مرتضیؑ کے مخالف تو تو کیا تیرے باپ کو بھی

جائے پیدائش مرتضیؑ پہ اپنے سر کو جھکانا پڑے گا

گر ہے جنت میں جانے کی خواہش بزم حیدرؑ میں آنا پڑے گا

یا حسینؑ اپنے سینے پہ لکھو، یا علیؑ لکھ لو اپنے لبوں پر

پھر فشار لحد بھی نہ ہو گا اور نہ شجرہ بتانا پڑے گا

گر ہے جنت میں جانے کی خواہش بزم حیدرؑ میں آنا پڑے گا

گھر کو جنت نما ہے بنانا انبیاءؑ کو اگر ہے بلانا

اے مسلماں تجھے اپنے گھر میں جشن حیدرؑ منانا پڑے گا

گر ہے جنت میں جانے کی خواہش بزم حیدرؑ میں آنا پڑے گا

باغ جنت میں جانا تو کوئی، مسئلہ ہی نہیں میرے بھائی

ہاں مگر در پہ رضواں کو پہلے، نقش ماتم دکھنا پڑے گا

گر ہے جنت میں جانے کی خواہش بزم حیدرؑ میں آنا پڑے گا

نُورِ عشقِ علیؑ دِل میں بھر کے خاکِ کرب و بلا سے سنور کے

باغِ جنّت میں فرحان و گوہر کربلا ہوکے جانا پڑے گا

گر ہے جنت میں جانے کی خواہش بزم حیدرؑ میں آنا پڑے گا

علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ
علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ

علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ
علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ


Bazm E Haider Lyrics

Bazm E Haider is one of the best Manqabat by Farhan Ali Waris.

You can listen this Manqabat online or download in MP3 from this site.

You can also read or download the lyrics of Bazm E Haider

Read or download lyrics of Bazm E Haider in roman urdu, urdu and english.

Popular Tags

  • Bazm E Haider Lyrics
  • Lyrics of Bazm E Haider
  • Bazm E Haider Lyrics Download
  • Download Lyrics of Bazm E Haider
  • Bazm E Haider Lyrics By Farhan Ali Waris